ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال:-  نباتات اور حیوانات کی غیر قانونی تجارت

Posted On: 16 DEC 2024 4:12PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو کے پاس دستیاب ریکارڈ کے مطابق اور ریاستی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعہ رپورٹ کردہ اور فراہم کردہ معاملات کی بنیاد پر،گزشتہ تین برسوں کے دوران جنگلاتی حیاتیات کی غیر قانونی تجارت کے واقعات میں کوئی اضافہ نہیں درج کیا گیا ہے۔

 

حکومت کی جانب سے جنگلاتی حیاتیات کی غیر قانونی تجارت پر قابو پانے کے لیے درج ذیل اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

  1. جنگلاتی حیاتیات کے بہتر تحفظ کے لیے وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ-1972 میں وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی رہی ہے۔
  2. جنگلاتی حیاتیات اور اس کی مصنوعات کی غیر قانونی تجارت پر قابو پانے کے لیے وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو  کا قائم کیا گیاہے۔
  3. وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو انٹرپول کے ساتھ تال میل کرکے عالمی کارروائیوں میں حصہ لیتا ہے۔
  4. وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو جنگلاتی حیاتیات کے جرائم سے نمٹنے کے لیے ریاستی پولیس اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں سمیت نافذ کرنے والے اداروں کے لیے حساسیت اور صلاحیت سازی کا انعقاد کرتا ہے۔
  5. جنگلاتی حیوانات اور نباتات کے خطرے سے دوچار نسلوں کی بین الاقوامی تجارت کے کنونشن پر ہندوستان دستخط کنندہ ہے (سی آئی ٹی ای ایس) جو جنگلاتی حیاتیات اور اس کے ماخوذ میں بین الاقوامی تجارت پر کنٹرول کرتا ہے ۔
  6. سی آئی ٹی ای ایس کی دفعات وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ-1972 میں شامل کی گئی ہیں۔
  7. جنگلاتی حیاتیات اور اس کی پناہ گاہوں کے بہتر تحفظ اور انتظام کے لیے جنگلاتی حیاتیات کی  پناہ گاہوں کی مربوط ترقی کے لیے مرکز کی مالی معاونت والی  اسکیم کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کی جاتی ہے۔
  8. شیروں اور ان کی پناہ گاہوں کے تحفظ کے لیے نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔

 

وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو کے پاس گزشتہ تین برسوں  کے دوران غیر قانونی جنگلاتی حیاتیات کی تجارت کے سلسلے میں مختلف ریاستوں میں کی گئی گرفتاریوں سے متعلق معلومات کو ضمیمہ کے طور پر فراہم کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ، غیر قانونی جنگلاتی حیاتیات کی تجارت کے سلسلے میں مختلف ریاستوں میں مختلف حکام کی طرف سے ضبط کی گئی جائیدادوں کی تفصیلات وزارت کی سطح پر جمع نہیں کی گئی ہیں۔

ضمیمہ

وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو کے پاس دستیاب گزشتہ تین برسوں کے دوران غیر قانونی جنگلاتی حیاتیات کی تجارت کے سلسلے میں مختلف ریاستوں میں کی گئی گرفتاریوں کی تفصیلات

 

نمبر شمار

ریاستیں

گرفتار ملزمین کی تعداد

 

 

2021-22

2022-23

2023-24

1

آندھرا پردیش

12

-

2

2

اروناچل پردیش

-

-

1

3

آسام

38

31

19

4

بہار

13

5

11

5

چھتیس گڑھ

15

19

10

6

دہلی

13

8

4

7

گوا

-

-

3

8

گجرات

2

15

15

9

ہریانہ

5

1

-

10

ہماچل پردیش

7

3

1

11

جموں و کشمیر

-

1

7

12

جھارکھنڈ

2

9

5

13

کرناٹک

8

21

-

14

کیرالہ

20

3

14

15

مدھیہ پردیش

46

40

31

16

مہاراشٹر

38

18

15

17

منی پور

-

5

1

18

میگھالیہ

4

3

-

19

میزورم

-

-

2

20

ناگالینڈ

-

2

-

21

اڈیشہ

25

30

19

22

پنجاب

2

1

-

23

راجستھان

12

10

7

24

تمل ناڈو

30

40

29

25

تلنگانہ

3

4

1

26

اتر پردیش

45

22

24

27

اتراکھنڈ

4

10

17

28

مغربی بنگال

49

28

38

 

***************

(ش ح۔ ش م۔ش ت)

U:4095


(Release ID: 2084955) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi