وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز  بن رہا ہے بھارت

Posted On: 16 DEC 2024 4:14PM by PIB Delhi

سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے  آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ یونائیٹڈ نیشن ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن (یو این ڈبلیو ٹی او )کے بارومیٹر (مئی 2024) کے مطابق، ہندوستان 2023 میں بین الاقوامی سیاحتی آمد (آئی ٹی ایز)کے لحاظ سے دنیا میں 24 ویں نمبر پر تھا۔ اس دوران، ہندوستان نے 18.89 ملین آئی ٹی ایز کا ریکارڈ قائم کیا، جو کہ 2022 میں 14.33 ملین کے مقابلے میں ایک نمایاں اضافہ ہے، جس سے 31.9 فیصد کی مضبوط ترقی ظاہر ہوئی ہے۔

  • 2023 کے لیے درجہ بندی عارضی ہے کیونکہ کچھ ممالک کے ڈیٹاابھی دستیاب نہیں  ہے۔

سیاحت کی وزارت نے ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جیسے کہ:

  • سیاحت کی وزارت، ‘سودیش درشن’، ‘یاتریوں سے متعلق قومی مشن کی تجدید اور روحانی وراثت میں اضافہ پہل (پی آر اے ایس ایچ اے ڈی)اور ‘سیاحتی ڈھانچے کی ترقی کی کیلئے  مرکز ی ایجنسیوں کی  معاونت’ جیسی اسکیموں کے تحت ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیرانتظام علاقے کی  انتظامیہ/مرکزی ایجنسیوں کو سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور ملک میں مختلف سیاحتی مقامات پر سہولتوں کی ترقی کے لیے مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔
  • سیاحت کی وزارت اپنے مختلف مہمات اور پروگراموں کے ذریعے ہندوستان کے مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں فروغ دیتی ہے۔ ان میں کچھ اقدامات ، دیکھو اپنا دیش مہم،چلو انڈیا مہم، بین الاقوامی سیاحتی میلہ، اور بھارت پرو شامل ہیں۔
  • انکریڈیبل انڈیا کنٹینٹ ہب کا آغاز کیا گیا ہے جو ایک جامع ڈیجیٹل ذخیرہ ہے، جس میں ہندوستان کی سیاحت سے متعلق اعلیٰ معیار کی تصاویر، فلمیں، بروشرز اور نیوز لیٹرز شامل ہیں۔ پروموشن بھی وزارت کی ویب سائٹ – www.incredibleindia.org اور اس کے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے کیا جاتا  ہے۔
  • موضوعاتی سیاحت جیسے کہ تندرستی سے متعلق سیاحت، کھانے سے متعلق سیاحت، دیہی، ماحولیاتی سیاحت وغیرہ کو فروغ دیا جاتا ہے تاکہ سیاحت کے دائرہ کو دیگر شعبوں میں بھی بڑھایا جا سکے۔
  • زیارت گاہوں  کی مجموعی معیار اور وزیٹر کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے صلاحیت سازی اور ہنر کی ترقی پر مرکوز مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں جیسے ‘سروس پرووائڈرز کے لیے صلاحیت سازی’، ‘انکریڈیبل انڈیا ٹورسٹ فسیلیٹیٹر(آئی آئی ٹی ایف) ، پریٹن متر‘ اور‘پریٹن دیدی‘ شامل ہیں۔
  • اہم سیاحتی مقامات تک فضائی رابطے کو بہتر بنانے کے لیے، وزارت سیاحت نے شہری ہوابازی کی  وزارت کے ساتھ اپنے آرسی ایس-اڑان  اسکیم کے تحت تعاون کیا ہے۔ اس وقت تک، 53 سیاحتی روٹس  کو فعال کیا جا چکا ہے۔
  • ای-ویزا اسکیم اب 168 ممالک کے لیے دستیاب ہے اور یہ 7 ذیلی اقسام میں دستیاب ہے:
  1. ای-سیاحتی ویزا
  2. ای-بزنس ویزا
  3. ای-میڈیکل ویزا
  4. ای-کانفرنس ویزا
  5. ای-میڈیکل اٹینڈنٹ ویزا
  6. ای-آیوش ویزا
  7. ای-آیوش اٹینڈنٹ ویزا

******************

(ش ح ۔ع ح۔ ج)

U. No. 4092


(Release ID: 2084929) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi