کوئلے کی وزارت
شکتی اسکیم
Posted On:
16 DEC 2024 3:23PM by PIB Delhi
کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی۔ کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ حکومت نے 22 مئی 2017 کو کوئلے کی وزارت کی طرف سے جاری کیے گئے ہندوستان میں کوئلے کے شفاف استعمال اور مختص کی اسکیم (شکتی) 2017 کا آغاز کیا۔ اس کے بعد، کوئلہ کی وزارت نے بالترتیب25 مارچ2019 اور 8 نومبر2023 کو اس پالیسی میں ترامیم کیں۔ تونائی کے شعبے میں کوئلہ مختص کرنے کا شکتی اس کیم ایک شفاف طریقہ ہے۔
شکتی اسکیم کے تحت کوئلہ مختص کرنے سے فائدہ اٹھانے والے ملک میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں ہیں۔ اب تک، اسکیم کے مختلف پیراگراف کے تحت مندرجہ ذیل صلاحیتوں کے لیے کوئلے کے رابطے فراہم کیے گئے ہیں:
(i)شکتی اسکیم کے پیرا اے(i) کے ضابطہ کے تحت، 8,780 میگاواٹ کی کل صلاحیت کے لیے لیٹر آف ایشورنس (ایل او اے) ہولڈرز کو ایندھن کی فراہمی کے معاہدے (ایف ایس اے) پر دستخط کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
(ii) شکتی اسکیم کے پیرا بی (i) کے ضابطہ کے تحت، 58 تھرمل پاور پلانٹس (ٹی پی پی) کو 63,670 میگاواٹ کی کل صلاحیت کے لیے لنکیج فراہم کیا گیا ہے۔
(iii) شکتی اسکیم کے پیرا بی کے تحت نیلامی کے کل چھ راؤنڈ منعقد کیے گئے ہیں، جس میں کوئلے کے لنکیج کی کل بک کی گئی مقدار 38.90 ملین ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے) ہے۔
(iv) شکتی اسکیم کے پیرا بی کے تحت، نیلامی کے چھ راؤنڈ کئے گئے ہیں اور تقریباً 40.27 ایم ٹی پی اے کول لنکیج بک کیا گیا ہے۔
(v) شکتی اسکیم کے پیرا بی کے تحت گجرات، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، مہاراشٹر، کرناٹک، مغربی بنگال، آسام اور کیرالہ کو 4000 میگاواٹ، 5600 میگاواٹ، 6740 میگاواٹ، 3299 میگاواٹ، 1600 میگاواٹ، 2000 میگاواٹ، بالترتیب 4100 میگاواٹ میگاواٹ، 500 میگاواٹ اور 500 میگاواٹ کوئلہ لنکیج کو صلاحیت کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
(vi) شکتی اسکیم کے پیرا بی کے تحت، 4500 میگاواٹ صلاحیت کے لیے کوئلے کے رابطے کا تعین کیا گیا ہے۔
(vii) شکتی اسکیم کے پیرا بی کے (viii) (a) کے تحت کول انڈیا لمیٹڈ کے ذریعہ لنکیج نیلامی کے 20 راؤنڈ منعقد کیے گئے ہیں اور کامیاب بولی دہندگان کے ذریعہ تقریباً 76.30 میٹرک ٹن کوئلے کی بکنگ کی گئی ہے۔
پالیسی میں مذکور شرائط و ضوابط کے ساتھ توانائی پیدا کرنے والی تمام کمپنیاں شکتی اسکیم کے تحت کوئلہ لنکیج کے لیے اہل ہیں۔شکتی اسکیم میں شفاف طریقے سے پاور پلانٹس کو کوئلہ مختص کرنے کے لیے مختلف طریقۂ کار ہیں۔
********
ش ح۔م ح ۔اش ق
(U: 4074)
(Release ID: 2084858)
Visitor Counter : 9