شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
شماریاتی نظام کو مضبوط بنانا
Posted On:
16 DEC 2024 3:32PM by PIB Delhi
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت ( ایم او ایس پی آئی ) نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری مرکزی شعبے کی ذیلی اسکیم ’’ شماریاتی مضبوطی کے لیے مدد( ایس ایس ایس ) ‘‘ کے تحت نقدی امداد جاری کر دی ہے تاکہ ریاستی شماریاتی نظام کی صلاحیت اور آپریشنز کو مستحکم کیا جا سکے ، جس سے قابل اعتماد سرکاری شماریات جمع کرنے، مرتب کرنے اور پھیلانے کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے ۔ ایس ایس ایس ذیلی اسکیم کے تحت، ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے مختلف سرگرمیاں انجام دیتے ہیں جیسے مقامی سطح کی شماریات کی ترتیب، مربوط ریاستی ڈاٹا بیس کی تخلیق ، ڈاٹا کے خلا کو پُر کرنے کے لیے مطالعات اور سروے ، ریاست/ذیلی ریاستی سطح پر بنیادی اشاریوں کی ترتیب، ورکشاپس، شماریاتی عملے کے لیے تربیتی پروگرامز، شماریات کے حوالے سے آگاہی مہمات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی مضبوطی وغیرہ۔ اب تک 29 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اوپر بیان کردہ سرگرمیاں انجام دینے کے لیے 346.66 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے 322.00 کروڑ روپے کے استعمال کے سرٹیفکیٹس جمع کرائے گئے ہیں۔ ان میں سے 14 ریاستیں، یعنی گجرات، راجستھان، کرناٹک، منی پور، میزورم، سکم، تلنگانہ، مغربی بنگال، تمل نادو، کیرالہ، اڈیشہ ، جھارکھنڈ اور بہار نے ان سرگرمیوں کے نفاذ کو مکمل کر لیا ہے ، جن کے لیے فنڈز جاری کیے گئے تھے۔
مزید براں، ایم او ایس پی آئی ، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مختلف تخمینوں کی ترتیب اور شماریاتی عملے کی صلاحیت سازی کے لیے معلومات کے اشتراک اور تکنیکی معاونت بھی فراہم کرتی ہے، جس کے تحت باقاعدہ ضروریات پر مبنی تربیتی پروگرامز/ورکشاپس اور دیگر بات چیت کے طریقے شامل ہیں۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں شماریات اور پروگرام کے نفاذ کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، منصوبہ بندی کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ثقافت کی وزارت کے وزیر مملکت جناب راؤ اندر جیت سنگھ نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
) ش ح – ا ک - ع ا )
U.No. 4077
(Release ID: 2084837)
Visitor Counter : 17