شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
ایم ڈی او این ای آر کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا اور میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ جناب کونراڈ کے سنگما ممبئی میں شمال مشرقی تجارت اور سرمایہ کاری کے روڈ شو میں شرکت کریں گے
Posted On:
13 DEC 2024 11:46PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) 16 دسمبر 2024 کو ممبئی میں شمال مشرقی تجارت اور سرمایہ کاری روڈ شو کی میزبانی کرنے والی ہے، جو تاج محل پیلس ہوٹل، کولابا میں دوپہر 3:30 بجے شروع ہوگا۔ ایم ڈی او این ای آر کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا کے علاوہ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا اور میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ جناب کونراڈ کے سنگما اس تقریب سے خطاب کریں گے۔
اس پروگرام میں جناب ایم ڈی او این ای آر کے سکریٹری چنچل کماراور ایم ڈی او این ای آر کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مونالیسا ڈش سمیت کلیدی عہدے دارنیز شمال مشرقی ریاستوں کے اعلیٰ نمائندے شرکت کریں گے۔
روڈ شو میں بی 2جی میٹنگ ہوں گی، جو ممکنہ سرمایہ کاروں کو ریاستی نمائندوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے اور متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔ یہ پروگرام شمال مشرقی ریاستوں کی حکومتوں،ایف آئی سی سی آئی (صنعتی شراکت دار) اور انوسٹ انڈیا (انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن پارٹنر) کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔
ممبئی روڈ شو جاری سیریز کا چھٹا پروگرام ہے، جس میں شمال مشرقی آٹھ ریاستوں- اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ کی پیشکشوں کی نمائش ہوتی ہے۔ یہ ریاستیں زرعی فوڈ پروسیسنگ اور اس سے منسلک شعبے، آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس، تفریح اور کھیل، توانائی، بنیادی ڈھانچہ اور لاجسٹکس، سیاحت اور ہاسپٹیلٹی، تعلیم اور مہارت کی ترقی، صحت کی دیکھ بھال وغیرہ سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے متعدد مواقع کو اجاگر کریں گی۔ یہ سبھی شعبے اس خطے میں اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہیں۔
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ’وِکست بھارت اور وکست نارتھ ایسٹ‘ کے مشن کا تصور کیا۔ پچھلی دہائی کے دوران،سڑکوں، شاہراہوں، ایئر ویز، ریلویز اور آبی گزرگاہوں کی ترقی کے ذریعے پورے خطے میں بنیادی ڈھانچے کو مزیب بہتر کے لیے زبردست اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات سے خطے کے لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، جس سے سیاحت اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
شمال مشرقی انویسٹر سربراہ کانفرنس اس وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جوسرمایہ کاری کو راغب کرنے اور خطے کی غیر استعمال شدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے ایک محّرک کے طور پر کام کرتی ہے اور اس کے سفر کو خوشحالی اور ترقی کی سمت میں رہنمائی دیتی ہے۔
ممبئی، حیدرآباد، کولکاتہ اور بنگلورو میں پچھلے روڈ شوز کے ساتھ ساتھ وائبرینٹ گجرات میں ریاستی سیمینار سے ممکنہ سرمایہ کاروں میں خاصی دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ ان کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے، ایم ڈی او این ای آر نے 6 مارچ 2024 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں شمال مشرقی انویسٹر سربراہ کانفرنس کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط اور تبادلے کا ایک پروگرام بھی منعقد کیا، جس میں اعلیٰ حکام اور سرمایہ کاروں کے درمیان بات چیت کی سہولت فراہم کی گئی۔
حال ہی میں منعقدہ حیدرآباد روڈ شو، جس میں ایم ڈی او این وزیر مملکت ڈاکٹر سکانتا مجمدار نے شرکت کی، میں ممکنہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کئی بی 2جی میٹنگیں منعقد ہوئیں۔
ممبئی روڈ شو اس رفتار کو جاری رکھے گا، تاکہ سرمایہ کار ریاستی حکام کے ساتھ براہ راست بات چیت کرسکیں۔ پچھلے ایڈیشنوں کی کامیابی کے ساتھ ساتھ، توقع ہے کہ اس روڈ شو میں لوگوں کی توجہ اور شرکت مزید بڑھے گی جس سے شمال مشرق میں اقتصادی ترقی کے لیے ایک مالیاتی مرکز کے طور پر اس شہر کے کردار کو تقویت حاصل ہوگی۔
اس سیشن میں عزت مآب وزراء اور ریاستی پریزنٹیشنز کی قیمتی بصیرتیں پیش کی جائیں گی، سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی جائے گی اور سرمایہ کاروں کو شمال مشرقی بھارت کے فروغ پذیر سرمایہ کاری کے منظر نامے کا حصہ بننے کے لیے بااختیار بنایا جائے گا۔
*****
U. No. 4061
(ش ح ۔ک ح)
(Release ID: 2084734)
Visitor Counter : 14