لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

 ہندی بھارت کی روح اور شناخت ہے: لوک سبھا اسپیکر


ہندی نے معاشرے اور ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے: لوک سبھا اسپیکر

لوک سبھا اسپیکر نے ’اٹاوہ ہندی سیوا ندھی‘ کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ کنونشن اور ہندی سیوی سمان سماروہ سے خطاب کیا

Posted On: 15 DEC 2024 10:00PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج کہا کہ ہندی بھارت کی روح اور شناخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی زبانوں بالخصوص ہندی نے معاشرے اور قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ ہندی نے ملک کے ثقافتی تنوع کو ایک دھاگے میں باندھا ہے اور اسے بااختیار بنایا ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہندی آج نہ صرف رابطے کی ایک عام زبان ہے بلکہ بدلتے ہوئے تکنیکی منظرنامے کے مطابق اسے اپنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کے ساتھ، ہندی ادب اور شاعری کی گراں مایہ میراث پوری دنیا میں موجود ہے،مزید یہ کہ ہندی کو انصاف، انتظامیہ اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تیزی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

جناب برلا نے آج اتر پردیش کے اٹاوا میں ’اٹاوہ ہندی سیوا ندھی‘ کے زیر اہتمام  منعقدہ سالانہ کنونشن اور ہندی سیوی سمان سماروہ میں اپنے خطاب کے دوران یہ تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم دنیا بھر کے نظام حکومت اور جمہوری اداروں کو دیکھتے ہیں تو بھارت کے تنوع میں اتحادپیدا کرنے  اور اس کے اتحاد کو نافذ کرنے میں ہندی کی اہمیت واضح ہوجاتی ہے۔ جناب برلا نے اس کا بھی ذکر کیا کہ بھارت کے آئین کی تیاری کے دوران، مختلف ریاستوں کے مختلف زبانیں اور بولیاں بولنے والے بابصیرت رہنماؤں نے، زبانوں کی اہمیت کو اتحاد کی علامت کے طور پر تسلیم کیا۔ انہوں نے پورے ملک کو متحد کرنے کی ہندی کی فطری صلاحیت کو تسلیم کیا۔

پارلیمنٹ میں اپنے تجربات کا اظہار کرتے ہوئے، جناب برلا نے کہا کہ بھارت میں 22 زبانیں ہیں، لہٰذا اراکین کا اپنی اپنی زبانوں میں بات کرنا فطری ہے۔پارلیمنٹ اے آئی جیسی جدید ٹکنالوجی کے ساتھ،ترجمہ، تشریح اور نقل نویسی جیسی سہولیات کے استعمال کے امکان پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے بھارتی زبانوں میں بات چیت کو فروغ دینے، اپنی زبانوں کے لیے اراکین کے درمیان فخر اور عزت نفس کو فروغ دینے کے لیے اپنی طرف سے جاری کوششوں کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’اب وقت بدل گیا ہے۔ ماضی میں سپریم کورٹ کے فیصلے صرف ایک زبان میں لکھے جاتے تھے۔ اب سپریم کورٹ نے بھی فیصلوں کا متعدد زبانوں میں ترجمہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ میں، ہم 22 بھارتی زبانیں استعمال کر رہے ہیں، جو آئین کے آٹھویں شیڈول میں درج زبانیں ہیں۔ ہم ان اراکین کے لیے بھی ترجمے کی سہولیات بڑھا رہے ہیں جو اپنی زبانوں میں بات کرنا چاہتے ہیں۔

جناب برلا نے بھارتی زبانوں، ثقافت اور روحانیت پر فخر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے غیر ملکی دوروں کے دوران اپنے تجربات بھی بتائے جہاں لوگوں نے ہندی سیکھنے اور اسے سمجھنے میں کافی دلچسپی ظاہر کی۔

*****

U. No. 4050

(ش ح ۔ک ح)


(Release ID: 2084697) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi