وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

قومی ادارہ برائے بھارتی طبی ورثہ نے آئی سی ڈی-11 ٹی ایم 2 کے نفاذ کے لیے تکنیکی سجھاؤ اکٹھا کرنے اور بھارت میں آیوروید سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی بین الاقوامی اصطلاحات کو اپنانے کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا

Posted On: 15 DEC 2024 6:56PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت اور قومی ادارہ برائے بھارتی طبی ورثہ (این آئی آئی ایم ایچ)، حیدرآباد نے امراض کی بین الاقوامی زمرہ بندی ، روایتی  ادویہ ماڈیول-2، آیوروید، سدھ، یونانی بین الاقوامی اصطلاحات کی تازہ کاری اور سووا رگپا اصطلاحات کی ترقی کے سلسلے میں اسکوپنگ جائزے کے نفاذ کے لیے ضروری سجھاؤ حاصل کرنے کے لیے دو روزہ ورکشاپ کی میزبانی کی۔ این آئی آئی ایم ایچ  ’’روایتی ادویہ میں ادبی اور بنیادی تحقیق‘‘ کے لیے ڈبلیو ایچ او کا معاون مرکز ہے۔ تقریب کا اہتمام 13 اور 14 دسمبر 2024 کو اتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں 10ویں عالمی آیوروید کانگریس میں کیا گیا۔

ورکشاپ میں ممتاز معززین، آیوش کی وزارت کے سینئر حکام، تعلیمی رہنما، اور آیوروید، سدھ، یونانی، اور سووا رگپا نظام طب کے ماہرین کے ایک جگہ اکٹھا ہوئے۔ دو روزہ تبادلہ خیال کے نتیجے میں درج ذیل نتائج برآمد ہوئے:

"صلاحیت سازی اور امراض کی بین الاقوامی درجہ بندی کے نفاذ کے لیے روڈ میپ، 11ویں نظرثانی، ہندوستان میں روایتی ادویات کا باب 2 (آئی سی ڈی-11 ٹی ایم 2)۔

آیوروید، سدھ، یونانی نظام ادویات  پر زور دینے کے ساتھ روایتی ادویات کے لیے ’’صحتی پہل قدمیوں کی بین الاقوامی زمرہ بندہ(آئی سی ایچ آئی)‘‘ کی ترقی کے سلسلے میں ایک حکمت عملی وضع کرنے کے ضابطہ عمل اور آگے کے راستے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ اصطلاحات کے موجودہ نفاذ پر ایک اسٹیٹس رپورٹ۔

سووا رِگپا اصطلاحات کی ترقی کے لیے ممکنہ سائز اور دستیاب لٹریچر کے دائرہ کار کے ابتدائی جائزے کے ساتھ اسکوپنگ ریویو پیپر اور مزید کارروائی کے لیے منصوبہ بندی

مندرجہ بالا نکات کے علاوہ اہم سفارشات میں سے ایک یہ ہے کہ ہر سال 10 جنوری کو "آیوش میڈیکل کوڈنگ اور ریکارڈ ڈے" کے طور پر منایا جائے۔ اسے بہتر طور پر قبول کیا گیا اور آیوش کی وزارت سے مناسب اجازت کے ساتھ سی سی آر اے ایس اس کے لئے کارروائی شروع کرے گا۔

افتتاحی اجلاس میں ویدیہ راجیش کوٹیچا، سکریٹری وزارت آیوش؛ پروفیسر بھوشن پٹ وردھن، قومی تحقیق کے پروفیسر، آیوش؛ ڈاکٹر موہنن کُنومل، وائس چانسلر، کیرالہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز؛ ڈاکٹر ارون کمار ترپاٹھی، وائس چانسلر، اتراکھنڈ آیوروید یونیورسٹی، دہرادون؛ ڈاکٹر جگن ناتھ نائر، صدر، بورڈ آف سدھ اینڈ سووا رِگپا، این سی آئی ایس ایم؛ ڈاکٹر کوستوبھا اپادھیائے، مشیر، وزارت آیوش؛ ڈاکٹر اے رگھو، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل، ڈی جی ایچ ایس؛ پروفیسر پون کمار گوڑتوار، تکنیکی افسر، ڈبلیو ایچ او ایس ای اے آر او، نے شرکت کی۔ اس اجلاس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر راکیش نارائنن، آر او (آیوروید)، سی سی آر اے ایس صدر دفاتر، نئی دہلی نے انجام دیے، جبکہ پروفیسر ویدیہ ربی نرائنن آچاریہ، ڈائرکٹر جنرل، سی سی آر اے ایس نے خیرمقدمی کلمات پیش کیے اور ڈاکٹر گولی پنچالا پرساد، اسسٹنٹ ڈائرکٹر (انچارج)، این آئی آئی ایم ایچ، حیدرآباد کے ووٹ آف تھینکس تجویز کیا۔

افتتاحی اجلاس کے بعد تکنیکی اجلاس کا اہتمام کیا گیا  جس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ٹی ساکیت رام، آر او (اے وائی)، این آئی آئی ایم ایچ، حیدرآباد کے ذریعہ انجام دیے گئے اور بھارت کے مختلف حصوں سے آئے مندرجہ ذیل سینئر ماہرین نے ورکشاپ میں سرگرمی کے ساتھ اپنا تعاون دیا۔ بھارت بھر سے آئے اہم شرکاء میں، ڈاکٹر ایس گوپاکمار، رجسٹرار، کیرالہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز؛ڈاکٹر سجیت ایرانیزتھ، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، ڈاکٹر رتینامالا اور ڈاکٹر ایم کنّم، سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن سدھ، ڈاکٹر اُسامہ اکرم، سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن، ڈاکٹر کنّن، سائنس داں، سدھ سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، بنگلورو، ڈاکٹر دیباسیس پانڈا، ڈپٹی ایڈوائزر، وزارت آیوش ، شامل تھے۔

دوسرے دن کا آغاز ویدیہ جینت دیو پجاری، چیئرپرسن، این سی آئی ایس ایم، ڈاکٹر بی ایس پرشاد، صدر ، بورڈ آف اسٹڈیز، این سی آئی ایس ایم؛ ڈاکٹر گیتا کرشنن، صدر یونٹ، تحقیق و ترقی، ڈبلیو ایچ او- جی ٹی ایم سی، جام نگر؛ ڈاکٹر رام منوہر، ڈائرکٹراے سی اے آر اے، کیرالہ کے ذریعہ رہنمائی فراہم کرائے جانے کے ساتھ ہوا۔ اس دوران ، آئی سی ڈی 11 ٹی ایم 2 کے نفاذ  اور آیوروید، سدھ اور یونانی اصطلاحات کے نفاذ کے سلسلے میں  بین الاقوامی مندوبین یعنی ڈاکٹر انٹونیو مورانڈی، آیوروید پونٹی، میلان، اٹلی کے ڈاکٹر کارمین؛ جورج لوئس بیرا، ڈائرکٹر، فنڈاشین ڈی سالود آیوروید پریما، ارجنٹائنا؛ ڈاکٹر سجیوانے پریرا، کنسلٹینٹ، بین الاقوامی روابط کے سکریٹری، محکمہ آیوروید، حکومت سری لنکا؛ ڈاکٹر پشپا راج پوڈیل، سیکشن چیف، صحت و آبادی کی وزارت، حکومت نیپال، بنود ڈورا، آیوش چیئر، یو ٹی اے آر یونیورسٹی، ملیشیا کی جانب سے سجھاؤ حاصل کیے گئے۔بعد ازاں ’’سووا رِگپا اصطلاحات  کی ترقی سے متعلق اسکوپنگ جائزے‘‘ کے لیے ایک کلی طور پر وقف سیشن کا اہتمام کیا گیا۔

ورکشاپ میں ڈاکٹر جی بابو، ڈرکوٹر، سنٹرل آیو وید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی اے آر آئی)، کولکاتا، ڈاکٹر گووند ریڈی، اے ڈی آئی / سی سی اے آر آئی، ممبئی اور سی سی آر اے ایس کے تحت مختلف اداروں کے افسران اور عالمی آیوروید کے مندوبین کی پرجوش شرکت بھی دیکھی گئی۔ اس تقریب کے دوران جرنل آف ڈرگ ریسرچ ان آیورویدک سائنسز کے "آیوروید آہر" پر ایک خصوصی شمارے کی رونمائی کی گئی۔

یہ پہل ڈبلیو ایچ او – سی سی سی سی آر اے ایس- این آئی آئی ایم ایچ اور وزارت آیوش کے روایتی ہندوستانی طبی نظاموں کے معیاری اور عالمی انضمام کو آگے بڑھانے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس تقریب نے ثبوت پر مبنی روایتی ادویات کو فروغ دینے میں ہندوستان اور ڈبلیو ایچ او کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کو تقویت فراہم کی ۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4043


(Release ID: 2084659) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi