وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی ڈی ایس  کے صدر دفتر نے آئی سی چپ مینوفیکچرنگ میں بھارت کو آتم نربھر بنانے کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا

Posted On: 13 DEC 2024 7:06PM by PIB Delhi

آئی سی مینوفیکچرنگ کی زبردست اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، مربوط دفاعی عملے (آئی ڈی ایف)کے صدر دفاتر  نے مانک شا سینٹر، دہلی میں 13 دسمبر 2024 کو ’’آئی سی چپ مینوفیکچرنگ میں بھارت کو آتم نربھر بنانے کے لیے سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام  کو تقویت بہم پہنچانے‘‘ کے موضوع پر یک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کی صدارت آئی ڈی ایس کے نائب سربراہ (نقطہ نظر کی منصوبہ بندی اور قوت میں اضافہ) وائس ایڈمیرل سنجے وتسیان کے ذریعہ انجام دی گئی۔ انہوں نے ایک ’بھارتی دفاعی سیمی کنڈکٹر پالیسی‘ تیار کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا، اور کہا کہ ’بھارت مطالبے اور سرکاری پالیسی  کے بل بوتے پر ایک تغیراتی تبدیلی کے قریب پہنچ چکا ہے۔‘

ورکشاپ کے دوران وزارت دفاع کے مختلف محکموں بشمول آئی ڈی ایس کے صدر دفاتر، سروسز کے صدر دفاتر، ڈی آر ڈی او، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے ساتھ تعلیمی شعبے اور نجی صنعتوں کے ماہرین ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے اور انہیں موضوع سے متعلق اہم مسائل پر غور و فکر کرنے کا ایک پلیٹ فارم حاصل ہوا۔ ہندوستان کے مٹیریل سے ڈیوائس فیبریکیشن تک کے سفر اور فوجی ایپلی کیشنوں کے لیے آئی سی چپس کے ڈیزائن، ترقی اور مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے لیے ایک روڈ میپ پر پہنچنے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

انٹیگریٹڈ سرکٹس جدید ٹیکنالوجی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جو اسمارٹ فونوں، کمپیوٹرس، طبی آلات، آٹوموٹو سسٹمز، ملٹری سسٹمز، کمیونیکیشن نیٹ ورکس اور اہم انفراسٹرکچر میں استعمال ہوتے ہیں۔ آج کی باہم مربوط عالمی معیشت میں، سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کی صلاحیت غیر ملکی سپلائرز پر انحصار کو کم کرتی ہے ساتھ ہی سپلائی چین میں رکاوٹوں کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

سالڈ اسٹیٹ فزیکس لیباریٹری آف ڈی آر ڈی او کی او ایس اور ڈائرکٹر، ڈاکٹر مینا مشرا، اور سینئر نائب صدر جناب اُتپل شاہ نے ٹاٹا الیکٹرانکس کے منیجنگ ڈائرکٹر اور سی ای او ڈاکٹر رندھیر ٹھاکر کی جانب سے خصوصی خطاب کیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4015


(Release ID: 2084366) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi