قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی نے انسانی حقوق کو آگے لے جانےمیں تعاون بڑھانےکی خاطر ایس ایچ آر سی ایز کے خصوصی نمائندوں اور نگراں کی ایک کانفرنس منعقد کی
این ایچ آر سی انڈیا کی قائم مقام چیئرپرسن محترمہ وجیا بھارتی سیانی نے شکایت کے انتظام میں چیلنجوں سے نمٹنے، ریاستی سطح پر اس کے مشاورتوں کے عام کرنے اور بہترین طریقوں کے اشتراک کی ضرورت پر زور دیا
ریاستی سطح پر عمل آوری کے لیے ایس ایچ آر سی ایز کے ذریعےاین ایچ آر سی کے مشورے پر زور دیا گیا
این ایچ آر سی انڈیا کے سکریٹری جنرل جناب بھارت لال نے کہاکہ این ایچ آر سی اور ایس ایچ آر سی ایزکو ملک میں انسانی حقوق کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے
Posted On:
13 DEC 2024 5:52PM by PIB Delhi
قومی انسانی حقوق کمیشن( این ایچ آر سی) انڈیا نے نئی دہلی میں ریاستی انسانی حقوق کمیشنز (ایس ایچ آر سی ایز) خصوصی رپورٹرز اور نگراں کے ساتھ ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔جس کا مقصد این ایچ آر سی، اس کے خصوصی رپورٹرز اور نگراں اور ایس ایچ آر سی کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا تاکہ ملک میں انسانی حقوق کو آگے بڑھاتے ہوئے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
افتتاحی سیشن میں این ایچ آر سی انڈیا کی قائم مقام چیئرپرسن محترمہ وجیا بھارتی سیانی نے انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری کا اندازہ لگانے میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے شکایت کے انتظام میں چیلنجوں سے نمٹنے، ریاستی سطح پر این ایچ آر سی کی تجاویز کو پھیلانے اور بہترین طریقوں کے اشتراک کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ آشرم شالوں، ذہنی صحت کے اداروں، اور کمزور گروپوں کے لیے پناہ گاہوں جیسی سہولیات کا دورہ کے لیے ایس ایچ آر سی ایز کی حوصلہ افزائی کی گئی تاکہ عمل درآمد کے خلا کو پر کیا جا سکے اور اقدامات کو نچلی سطح تک پہنچانے کو یقینی بنایا جا سکے۔
این ایچ آر سی انڈیا کے سکریٹری جنرل جناب بھارت لال نے زور دیا کہ ایس ایچ آر سی کو معاشرتی کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے این ایچ آر سی کی ہدایات کے نفاذ کے لیے ریاستی حکام کے ساتھ پیروی کرنی چاہیے۔ این ایچ آر سی اور ایس ایچ آر سی کو ملک میں انسانی حقوق کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا جاری رکھنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ایس ایچ آر سی کو این ایچ آر سی کے خصوصی رپورٹرز اور مانیٹرز کی معاونت کرنی چاہیے تاکہ وہ ریاستی سطح پر مقامی اور سینئر حکام کے ساتھ تعاون کرکے حالات کا جائزہ لے سکیں اور اصلاحی اقدامات تجویز کر سکیں۔ انہوں نے یہ بات دوہرائی کہ باقی تمام ایس ایچ آر سی کو ایچ آر سی نیٹ پورٹل سے جوڑنا ضروری ہے تاکہ مداخلتوں کی تکرار اور انسانی وسائل کے ضیاع سے بچا جا سکے۔
پہلا سیشن جس کی صدارت این ایچ آر سی انڈیا کی کارگزارچیئرپرسن محترمہ وجیا بھارتی سایانی نے کی ۔ یہ سیشن شکایات کے انتظام، این ایچ آر سی کی ہدایات پر پیروی کے اقدامات، بہترین عملی تدابیر کا تبادلہ اور ایس ایچ آر سی کے لیے صلاحیت سازی پر مرکوز رہا۔ اس سیشن میں ایس ایچ آر سی کی جانب سے انسانی حقوق کے فروغ میں این ایچ آر سی کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے لیے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
دوسرے سیشن کی صدارت جناب بھارت لال نے کی،جس میں خصوصی رپورٹرز اور نگراں کے دوروں اور رپورٹس پر مرکوز رہا۔ اس سیشن میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ان کی رپورٹس واضح اور طے شدہ پیمانوں پر ہونی چاہئیں تاکہ کمیشن متعلقہ حکومتی حکام کو ضروری سفارشات پیش کر سکے۔ جائزہ کاروں کے دوروں کے علاقوں کو وسعت دینا اور ان کی سرگرمیوں کا ایک کیلنڈر ترجیحی طور پر ترتیب دینا تاکہ ایس ایچ آر سی کی حمایت حاصل کی جا سکے، پر بھی زور دیا گیا۔
بحث کے دوران کئی خیالات سامنے آئے جن کا مقصد این ایچ آر سی، اس کے خصوصی رپورٹرز اور مانیٹرز، اور ایس ایچ آر سی کے درمیان تعاون کو بہتر بنانا تھا تاکہ زمین پر انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور ہندوستانی حکومتی اداروں کو ضروری اقدامات تجویز کیے جا سکیں۔
اس کانفرنس میں متعلقہ ریاستی انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسنز، ممبران اور سینئر افسران، این ایچ آر سی کے سینئر افسران اور اس کے خصوصی نگراں اور رپورٹرز نے شرکت کی۔
ش ح۔م ع ن ۔ن م
U-No. 4003
(Release ID: 2084329)
Visitor Counter : 20