بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بندرگاہوں کے کام کاج کی ڈیجیٹل کاری

Posted On: 13 DEC 2024 5:52PM by PIB Delhi

حکومت ہند بحری شعبے میں کارکردگی، شفافیت اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے بندرگاہوں کے کام کاج کو ڈیجیٹل بنانے پر سرگرم عمل ہے۔ بندرگاہ کے کاموں میں ڈیجیٹائزیشن پر زور دینا ساگرمالا پروگرام کے تحت وسیع تر "بندرگاہوں کی جدت طرازی" کے ستون کا ایک حصہ ہے۔

کارکردگی اور شفافیت کو بہتر بنانے کے لیے، حکومت نے ون اسٹاپ پلیٹ فارم فراہم کرنے کے وژن کے ساتھ این ایل پی  میرین کا افتتاح کیا ہے جس کا مقصد آئی تی  کا استعمال کرتے ہوئے لاجسٹک کمیونٹی کے تمام متعلقہ فریقین کو جوڑنا ہے۔ ساگر سیتو میں میری ٹائم سنگل ونڈو )ایم ایس ڈبلیو) اور مرکنٹائل میرین ڈیپارٹمنٹ (ایم ایم ڈی ) ماڈیولز (این ایل پی – میری ٹائم) شروع کیے گئے ہیں۔ ایم ایس ڈبلیو ماڈیول ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو سمندری متعلقہ معلومات اور دستاویزات کے تبادلے میں انقلاب برپا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، موثر ڈیٹا فراہم کرانے کے لیے ہم آہنگی اور معیار کاری پر زور دیا گیا ہے۔

ستمبر 2024 کے مہینے میں گوا میں منعقدہ 20 ویں  ایم ایس ڈی سی  میٹنگ میں، وزارت نے نیشنل سنگل ونڈو سسٹم پلیٹ فارم پر نیشنل سیفٹی ان پورٹس کمیٹی ( این ایس پی سی) ایپلی کیشن کا آغاز کیا۔ اس ایپلی کیشن کو انضباطی عمل کو ہموار کرنے، کارکردگی کو بہتر بنانے اور متعلقہ فریقین کے لیے اخراجات کو کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

بندرگاہ کے کام کاج کی ڈیجیٹل کاری  سے بندرگاہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے، جس سے زیادہ پیداواری صلاحیت، لاگت کی بچت، آمد و رفت کے اوقات میں کمی، اور سپلائی چین بندوبست میں بہتری آئے گی۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز نہ صرف ان کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنائے گی بلکہ عالمی سطح پر ان کی مسابقت کو بھی بہتر بنائے گی، بلارکاوٹ بین الاقوامی تجارت میں مزید سہولت فراہم کرے گی اور قومی معیشت کو فروغ دے گی۔

یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

************

ش ح۔ ش ب۔م الف

U-No. 4000


(Release ID: 2084307) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi