وزارت دفاع
ہندوستان میں جنرل اشوک راج سگدل کے دورے کے تیسرے دن دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی
Posted On:
13 DEC 2024 5:15PM by PIB Delhi
ہندوستان کے اپنے سرکاری دورے کے تیسرے دن، نیپالی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس)، سپرابل جناسیواشری جنرل اشوک راج سگدل نے نیپال اور ہندوستان کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنی مصروفیات کو جاری رکھا۔ جنرل سگدل کی مصروفیات آج پونے میں انڈین ڈیفنس انڈسٹریز کے دورے پر مرکوز رہیں اور اس کے بعد وہ دہرادون روانہ ہوں گے، جہاں وہ 14 دسمبر 2024 کو انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) میں باوقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیں گے۔ دہرادون پہنچنے کے بعد، جنرل سگدل آئی ایم اے میں جائزہ لینے والے افسران کے ساتھ عشایئے میں شامل ہوئے ۔ '
دن کا آغاز جنرل سگدل نے دفاعی صنعت کے کئی اہم اداروں، بشمول ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) اور بھارت فورج کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، انہوں نے ہندوستان کے دفاعی شعبے کے سینئر نمائندوں سے بات چیت کی اور ایک دوسرے کے نظریات سے واقفیت حاصل کی ۔ ان مذاکرات میں توجہ دونوں ممالک کی فوجوں کی طرف سے ٹیکنالوجی کو اپنانے پر مرکوز رہی ۔
نیپالی فوج کے سی او اے ایس نے ہندوستانی فوج کے "آتم نر بھر" پہل قدمیوں اور اس سمت میں بھارتی دفاعی صنعتوں کے تعاون کی ستائش کی ۔ انہوں نے ایک اسٹیٹک اکیوپمنٹ ڈسپلے کا بھی مشاہدہ کیا اور انہیں، ان جدید ترین آلات سے بھی آگاہی حاصل کرائی گئی، جنہیں حال ہی میں ہندوستانی فوج میں شامل کیا گیا ہے ۔
پونے میں اپنی مصروفیات کے بعد، جنرل سگدل دہرادون کے لیے روانہ ہوئے، جہاں وہ 14 دسمبر 2024 کو آئی ایم اے میں ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیں گے۔ آئی ایم اے پہنچنے کے بعد وہ جائزہ افسران کے ساتھ ایک اعشایئے میں شامل ہوئے اور فیکلٹی ممبران اور معزز شخصیات کے ساتھ بات چیت کی۔
جائزہ لینے والے افسر کے طور پر، جنرل سگدل ان کیڈٹس کا معائنہ کریں گے، جو ہندوستانی فوج میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ہیں۔ اس پائیدار شراکت داری کے ایک حصے کے طور پر، نیپال کے دو کیڈٹس، افسر کیڈٹ بنود بھٹ اور افسر کیڈٹ پرابین پانڈے کو پریڈ کے دوران کمیشن دیا جائے گا، جس سے فخر اور مشترکہ روایت کے ایک لمحے کی نشاندہی ہوتی ہے ۔ ان کی کمیشننگ ہندوستان اور نیپال کے درمیان گہرے فوجی تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے، جو دفاع اور تربیت میں باہمی ترقی اور تعاون کے عزم کی عکاس ہے۔
جنرل اشوک راج سگدل کا ہندوستان کے دورے کا تیسرا دن نتیجہ خیز مصروفیات کا حامل رہا ، جس کا مقصد دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے، خاص طور پر نیپالی اور ہندوستانی مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
*******
U.No:3997
ش ح۔ش م۔ق ر
(Release ID: 2084305)
Visitor Counter : 24