سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
بھارت کی شاہراہوں سے متعلق قومی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) 'راج مارگ ساتھی' کے ساتھ شاہراہوں پر اپنی گشت خدمات کو مضبوط کرنے کا ارادہ رکھتی ہے
این ایچ اے آئی نے شاہراہوں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے جدید قسم کی 'راج مارگ ساتھی' روٹ گشت کرنے والی گاڑیاں متعارف کرائی ہیں
موثر ایمرجنسی رسپانس کے لیے اپ گریڈ شدہ آر پی ویزسے اراستہ کلوز کیبنٹ اور اے آئی- فعال ڈیش بورڈ کیمرے
'راج مارگ ساتھی' ٹریفک میں رکاوٹوں کو کم کرنے اور سڑک کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے جدید آلات سے لیس ہے
Posted On:
13 DEC 2024 4:40PM by PIB Delhi
سڑک کی حفاظت کو بڑھانے اور شاہراہوں پر گشت کو مضبوط بنانے کے مقصد کے ساتھ، این ایچ اے آئی اپ کاگریڈ شدہ اور ممکنہ حادثوں کے انتظام کی خدمات کو لاگو کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس موضوع پر رہنما خطوط میں نئی روٹ پیٹرولنگ وہیکلز (آر پی ویز) کے لیے تازہ ترین وضاحتیں شامل ہیں، جن کا نام 'راج مارگ ساتھی' ہے اور آر پی ویز کے لیے ڈیزائن، فعال، ٹیکنالوجی، اجزاء اور افرادی قوت کی وضاحتیں بھی شامل ہیں۔
آر پی ویز ہنگامی حالات کی نگرانی اور ان کا جواب دینے کے لیے قومی شاہراہ کے حصوں کا معائنہ کرتی ہیں۔ موجودہ آر پی ویز میں، ہنگامی حالات میں مدد کے لیے آلات اور سازوسامان رکھنے کے لیے پچھلی جگہ کھلی ہے۔ تاہم، کھلی جگہ کی وجہ سے، آپریٹرز ان آلات کو منظم طریقے سے نہیں رکھ پاتے تھے، جس کی وجہ سے بعض اوقات فوری کارروائی کرنے میں تاخیر ہوتی تھی ۔ ایسی صورتحال پر قابو پانے کے لیے، آر پی وی کے پیچھے یا ٹرنک کو اب ایک بند کیبنٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس میں مختلف آلات اور انوینٹری کے لیے وقف جگہ ہے۔ یہ شیلف ہنگامی حالات کے دوران مختلف آلات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں اور یہ پہلے کے آر پی ویز سے ایک اور درجہ بہتر ہیں۔
اس نئے آر پی وی کی اضافی جدید خصوصیت 'اے آئی ویڈیو اینالیٹکس' سے لیس ڈیش بورڈ کیمرہ کی فراہمی ہوگی، جو دراڑوں اور گڑھوں کے ساتھ ساتھ دیگر عناصر بشمول گاڑیاں، پیدل چلنے والوں، سڑک کے نشانات، اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے اثاثوں پر نظر رکھنے اور ان کی نشاندہی کرنے کے لیے ہوگی۔ ڈیٹا / ویڈیو فوٹیج بشمول سڑک کی مشکلات کو این ایچ اے آئی کے ذریعہ ہفتہ وار بنیادوں پر یکجاکیا جائے گا اور سڑکوں کی زیادہ موثر دیکھ بھال کے لئے، سڑک کی پریشانیوں کے ان اعداد و شمار کو این ایچ اے آئی ون ایپلی کیشن کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔
'راج مارگ ساتھی' آر پی ویز کے لئے رہنما خطوط میں گاڑی کے استعمال، آلات اور افرادی قوت کے استعمال سے متعلق تفصیلی وضاحتیں شامل ہیں۔ گاڑی کی سروس فٹنس کو یقینی بنانے کے لیے، تب آر پی وی کو ایک نئے آر پی وی سے بدل دیا جائے گا، جب یہ 3,00,000 کلومیٹر سے تجاوز کر جائے یا تین سال سے کام کر رہی ہو۔
نیز یہ کہ ، قومی شاہراہوں پر ہائی وے پٹرول سروسز کے طور پر اس کی نمائش کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے آر پی ویز کی برانڈنگ اور بیرونی شکل پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ جدید مواصلاتی اور حفاظتی آلات سے لیس، یہ گاڑیاں ٹریفک کی رکاوٹوں کو کم کرنے، سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانے اور قومی شاہراہوں پر سڑک کے صارف کے مجموعی تجربے کو بڑھانے میں کارآمد ثابت ہوں گی۔
ایک الگ اور پیشہ ورانہ شکل فراہم کرنے کے لیے، پی وی حکام کی وردی کو بھی دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے ،جس میں شاندار نیلے رنگ کی ایک جیکٹ کے ساتھ نمایاں پٹیوں اور اتھارٹی کے لوگو کو آسانی سے شناخت کرنے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔
روٹ پٹرولنگ کارروائیاں حفاظت کو برقرار رکھنے، وقوعہ کا انتظام فراہم کرنے اور قومی شاہراہوں پر ہموار ٹریفک کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ این ایچ اے آئی سڑک کی حفاظت کے معیارات کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں تمام قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کو بغیر کسی رکاوٹ اور خوشگوار سفر کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
******
U.No:3995
ش ح۔ش م۔ق ر
(Release ID: 2084290)
Visitor Counter : 15