اسٹیل کی وزارت
بھارت میں غیر معیاری ا سٹیل ڈمپنگ
Posted On:
13 DEC 2024 4:19PM by PIB Delhi
بھارت میں معیار کی اسٹیل کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے بھارتی معیارات کے ادارے (بی آئی ایس) نے مختلف اقسام کی اسٹیل کے لیے معیار مرتب کیے ہیں۔ اس کے تحت، اسٹیل کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے وزارتِ اسٹیل نے اسٹیل کے معیار کے کنٹرول کا حکم (اسٹیل کوالٹی کنٹرول آرڈر - کیو سی او) جاری کیا ہے، جس میں صرف وہ اسٹیل جو متعلقہ بی آئی ایس معیار پر پورا اترتی ہو، صارفین کو دستیاب کی جا سکتی ہے۔ اس حکم کے تحت معیار سے کم اسٹیل مصنوعات کو ممنوع قرار دیا گیا ہے تاکہ عوام اور آخر کار صارفین کو صرف معیاری اسٹیل فراہم کی جا سکے۔
یہ معیار کا حکم (کیو سی او) ملکی اسٹیل پروڈیوسرز کے ساتھ ساتھ درآمد شدہ اسٹیل پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ تاہم، یہ کیو سی او اسٹیل کی درآمدات کو کنٹرول کرنے کے لیے نہیں بلکہ صرف صارفین تک معیاری اسٹیل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔ بعض مخصوص اسٹیل کے درجات جو بی آئی ایس کے معیار میں شامل نہیں ہیں، انہیں وزارتِ اسٹیل سے "نہ اعتراض سرٹیفکیٹ" (نوآبجیکشن سرٹیفکیٹ ۔این او سی) حاصل کر کے درآمد کیا جا سکتا ہے۔
بی آئی ایس اسٹیل کے معیار کو اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تیار کرتا ہے اور وزارتِ اسٹیل ان معیاروں کو نافذ کرنے کے لیے کیو سی او جاری کرتی ہے۔ یہ عمل مسلسل جاری رہتا ہے اور اب تک وزارتِ اسٹیل 151 کیو سی اوز جاری کر چکی ہے۔
یہ معلومات مرکزی وزیر برائے بھاری صنعت و اسٹیل، جناب ایچ ڈی کمار سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
***********
(ش ح۔اس ک۔ج)
U:3998
(Release ID: 2084284)
Visitor Counter : 22