اسٹیل کی وزارت
اسٹیل سیکٹر کو کاربن سے پاک بنانا
Posted On:
13 DEC 2024 4:17PM by PIB Delhi
کثیر الجہتی نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے اسٹیل کے شعبے میں ڈیکاربنائزیشن اور وسائل کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششیں حسب ذیل ہیں:-
1) اسٹیل کی وزارت نے’’ہندوستان میں اسٹیل سیکٹر کو سبز بنانے: روڈ میپ اور ایکشن پلان’’ کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے ،جو اس وزارت کی جانب سے اس مقصد کے لیے تشکیل دی گئی 14 ٹاسک فورسز کی سفارشات کے ہم آہنگ ہے۔ یہ رپورٹ اسٹیل سیکٹر کا جامع جائزہ فراہم کرتی ہے اور اسٹیل سیکٹر کے ڈی کاربونائزیشن کے مختلف راستوں پر بحث کرتی ہے۔ اس میں گرین ٹیکنالوجیز کے مختلف کلیدی لیورز کے نفاذ میں چیلنجز کو بھی اجاگر کیا گیا ہے اور اسی کے لیے حکمت عملی، ایکشن پلان اور روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔
2) نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت(ایم این آر ای) نے گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور استعمال کے لیے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن تشکیل دیا ہے۔ اسٹیل کی وزارت اس مشن میں ایک اسٹیک ہولڈر ہے اور اس مشن کے تحت 100فیصد ہائیڈروجن کا استعمال کرتے ہوئے عمودی شافٹ میں ڈی آر آئی پیدا کرنے کے لیے دو پائلٹ منصوبوں اور موجودہ بلاسٹ فورنس میں ہائیڈروجن استعمال کرنے کے لیے ایک پائلٹ منصوبہ پیش کیا ہے تاکہ کوئلہ/کوک کی کھپت کو کم کیا جا سکے۔
3) اسٹیل اسکریپ کو خام مال کے طور پر استعمال کرنا کاربن کے اخراج میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسٹیل اسکریپ ری سائیکلنگ پالیسی، 2019، جو وزارتِ اسٹیل نے مرتب کی ہے،اس کا مقصد مقامی طور پر پیدا ہونے والے اسکریپ کی دستیابی کو بڑھانا ہے۔ وزارتِ روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کی ‘موٹر گاڑیاں (رجسٹریشن اینڈ فنکشنز آف ویکلز اسکریپنگ فیسلیٹیز) کے ضابطہ 2021 کا مقصد اسٹیل سیکٹر میں اسکریپ کی دستیابی کو بڑھانا ہے۔
4) نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے جنوری 2010 میں نیشنل سولر مشن کا آغاز کیا، جو شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دیتا ہے اور اسٹیل انڈسٹری کے اخراج میں کمی لانے میں بھی مددگار ہے۔
5) نیشنل مشن برائے توانائی کی مؤثر کارکردگی کے تحت پرفارم، اچیو اور ٹریڈ(پی اے ٹی) اسکیم اسٹیل انڈسٹری کو توانائی کی کھپت کو کم کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
6) وزارتِ اسٹیل کی جانب سے جاری کی گئی نیشنل اسٹیل پالیسی، 2017، ایسی ٹیکنالوجیوں کو اپنانے کو فروغ دیتی ہے جو مؤثر اور کارگر مقامی وسائل کے استعمال کے ساتھ کم سے کم ماحولیاتی نقصان کے ساتھ اور جدید صنعتی اور سائنسی ایپلیکیشنز کے لیے ضروری اعلیٰ معیار اور خصوصی اسٹیل کی پیداوار کو ممکن بناتی ہیں۔
یہ معلومات اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمارسوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب فراہم کرائیں۔
ش ح۔م ع ن ۔ن م
U-No. 3990
(Release ID: 2084279)
Visitor Counter : 16