اسٹیل کی وزارت
اسٹیل، سیمنٹ، اور کنکریٹ کے لیے گرین پروکیورمنٹ
Posted On:
13 DEC 2024 4:21PM by PIB Delhi
ہندوستان کی مخصوص ضروریات ہیں اور اس کے لیے ایسے منصوبے اور پالیسیز تیار کی گئی ہیں جو ہندوستانی حالات کے مطابق کام کرتی ہیں اور کم اخراج کی منتقلی اور سبز عوامی خریداری کے لیے معیارات مرتب کرتی ہیں۔
اس سلسلے میں، اسٹیل کی وزارت نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کا عنوان ہے "ہندوستان میں اسٹیل کے شعبے کو (گریننگ ) سبز بنانا: روڈ میپ اور ایکشن پلان"، جو وزارت کی جانب سے اس مقصد کے لیے تشکیل دی گئی 14 ٹاسک فورسز کی سفارشات کے مطابق ہے۔ اس رپورٹ میں اسٹیل کے شعبے کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے اور اسٹیل کے شعبے کی ڈی کاربنائزیشن کے مختلف راستوں پر بحث کی گئی ہے۔ اس میں سبز ٹیکنالوجیز کے مختلف اہم پہلوؤں کو عملی جامہ پہنانے میں درپیش چیلنجز کو بھی اجاگر کیا گیا ہے اور اس کے لیے حکمت عملی، ایکشن پلان اور روڈ میپ بھی مرتب کیا گیا ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر، جناب ایچ ڈی کمار اسوامی نے تحریری جواب میں فراہم کی۔
***********
(ش ح۔اس ک۔ج)
U:3994
(Release ID: 2084265)
Visitor Counter : 22