صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ملک میں دماغی صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات
قومی دماغی صحت پروگرام کے سہ رخی نگہداشت کے جزو کے تحت، دماغی صحت اسپیشیلیٹیز میں پی جی کے شعبہ جات میں طلباء کی شمولیت کو بڑھانے کے لیے 25 سنٹرز آف ایکسی لینس کو منظوری دی گئی ہے۔
"قومی ٹیلی دماغی صحت پروگرام" کا آغاز 10 اکتوبر 2022 کو کیا گیا، تاکہ ملک میں معیاری ذہنی صحت سے متعلق مشاورت اور دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
دماغی صحت کے مسائل میں مدد فراہم کرنے کے لیے ٹیلی مانس موبائل ایپ لانچ کیا گیا۔
22 نومبر 2024 تک، 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 53 ٹیلی مانس سیل قائم کیے گئے ہیں۔ ہیلپ لائن نمبر پر 15.95 لاکھ سے زیادہ کالیں موصول کی گئیں۔
Posted On:
13 DEC 2024 4:28PM by PIB Delhi
ملک میں دماغی صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت ہند دماغی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی تعداد بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔
حکومت ہند ملک میں قومی دماغی صحت پروگرام (این ایم پی ایچ) کو نافذ کر رہی ہے۔ این ایم پی ایچ کے سہ رخی نگہداشت کے جزو کے تحت، 25 سینٹرز آف ایکسیلنس کو منظوری دی گئی ہے تاکہ دماغی صحت خصوصیات میں پی جی شعبہ جات میں طلباء کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ تین سطحوں پر مبنی علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ مزید یہ کہ حکومت نے 19 سرکاری میڈیکل کالجوں/ اداروں کو دماغی صحت کی اسپیشلیٹیز میں 47 پی جی شعبوں کو مستحکم بنانے کے لیے بھی مدد فراہم کی ہے۔
این ایم ایچ پی کے ضلع دماغی صحت پروگرام (ڈی ایم ایچ پی) جزو کو 767 اضلاع میں لاگو کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کے لیے قومی صحت مشن کے ذریعے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔ ڈی ایم ایچ پی کے اجزاء میں سے جزو کا مقصد ایک ماہر اور غیر ماہر کاڈر جیسے میڈیکل آفیسرز، ماہر نفسیات، سماجی کارکنان، اور نرسوں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔
حکومت بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی سطح پر دماغی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو مستحکم بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت نے 1.73 لاکھ سے زیادہ ذیلی صحت مراکز (ایس ایچ سیز) اور بنیادی صحت مراکز (پی ایچ سیز) کو آیوشمان آروگیہ مندروں میں اپ گریڈ کیا ہے۔ دماغی صحت کی خدمات کو ان آیوشمان آروگیہ مندروں میں فراہم کی جانے والی جامع صحت کی ابتدائی دیکھ بھال کے تحت خدمات کے پیکجوں میں شامل کیا گیا ہے۔ آیوشمان آروگیہ مندروں میں دماغی، اعصابی، اور سبسٹینس یوز ڈس آرڈر (ایم این ایس) سے متعلق مختلف کاڈروں کے لیے آپریشنل رہنما خطوط اور تربیتی کتابچے آیوشمان بھارت کے دائرہ کار کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔
حکومت ملک کے غیر محفوظ علاقوں میں دماغی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کے لیے افرادی قوت کی دستیابی کو بھی بڑھا رہی ہے، جن میں 2018 سے قائم ڈیجیٹل اکادمیوں کے ذریعے عمومی صحت کی دیکھ بھال کے طبی اور نیم طبی پیشہ وروں کے مختلف زمروں کو آن لائن تربیتی کورسز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ مرکزی دماغی صحت کے ادارے یعنی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز، بنگلور، لوکوپریہ گوپی ناتھ بوردولوئی ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ، تیز پور، آسام، اور سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف سائیکاٹری، رانچی۔ ڈیجیٹل اکادمیوں کے تحت تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کی کل تعداد 42,488 ہے۔
نیز، 66 اداروں/یونیورسٹیوں میں ایم فل کلینیکل سائیکالوجی کے کورس کا اہتمام ہے۔ کونسل نے تعلیمی سیشن 2024-25 سے کلینیکل سائیکالوجی (آنرز) کورس اور کلینیکل سائیکالوجی میں مزید پیشہ ور افراد تیار کرنے کے لیے اس کورس کو پیش کرنے کے لیے 19 یونیورسٹیوں کو منظوری دی گئی۔
مذکورہ بالا کے علاوہ، حکومت نے 10 اکتوبر 2022 کو ایک "قومی ٹیلی دماغی صحت پروگرام" شروع کیا ہے، تاکہ ملک میں دماغی صحت سے متعلق مشاورت اور معیاری دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ 22 نومبر 2024 تک، 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 53 ٹیلی مانس سیل قائم کیے ہیں اور ٹیلی دماغی صحت کی خدمات شروع کی ہیں۔ ہیلپ لائن نمبر پر 15,95,000 سے زیادہ کالز موصول کی گئی ہیں۔
حکومت نے 10 اکتوبر 2024 کو دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ٹیلی مانس موبائل ایپلی کیشن کابھی آغاز کیا ہے۔ ٹیلی مانس موبائل ایپلی کیشن ایک جامع موبائل پلیٹ فارم ہے جسے صحت سے لے کر دماغی صحت کے مسائل کے لیے مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔
****
ش ح۔ ش ب۔م الف
U-No. 3991
(Release ID: 2084250)
Visitor Counter : 22