بھاری صنعتوں کی وزارت
سمرتھ ادیوگ بھارت 4.0 پہل
Posted On:
13 DEC 2024 3:31PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے "انڈین کیپٹل گڈس سیکٹر میں مسابقت کو بڑھانے" کی اسکیم کے تحت 4 اسمارٹ ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ اینڈ ریپڈ ٹرانسفارمیشن ہب (سمرتھ) مراکز قائم کیے ہیں:
- مرکز برائے صنعت 4.0 (سی 4 آئی 4) لیب، پونے؛
- آئی آئی ٹی ڈی – اے آئی اے فاؤنڈیشن برائے اسمارٹ مینوفیکچرنگ، آئی آئی ٹی دہلی؛
- آئی – 4.0 انڈیا @ آئی آئی ایس سی، بنگلورو؛ اور
- اسمارٹ مینوفیکچرنگ ڈیمو اینڈ ڈیولپمنٹ سیل، سی ایم ٹی آئی، بنگلورو۔
مزید برآں، مرکز برائے صنعت 4.0 (سی 4 آئی 4) لیب، پونے کے ذریعہ پورے ہندوستان میں قائم کیے جانے والے حب اور اسپوک ماڈل کے تحت 10 کلسٹر انڈسٹری 4.0 تجربہ مراکز کی منظوری دی گئی ہے۔ سمرتھ مراکز کی اہم کامیابیاں ذیل میں دی گئی ہیں۔
- انڈسٹری 4.0 سلوشنز کی ترقی نے سی 4 آئی 4، پونے کی طرف سے ماڈل فیکٹری اور سی ایم ٹی آئی بنگلور کی طرف سے پروڈکشن پر مبنی اسمارٹ فیکٹری کو فعال بنایا۔
- سی 4 آئی 4، پونے کی طرف سے عمل درآمد کی حمایت کے لیے انڈسٹری 4.0 سلوشنز کے 50 سے زیادہ استعمال کے کیسز مرتب کیے گئے ۔
- انڈسٹری 4.0 میچورٹی اور ریڈی نیس اسسمنٹ ٹول کی ترقی جسے انڈسٹری 4.0 میچورٹی ماڈل (آئی 4 ایم ایم) کہا جاتا ہے جو ہندوستانی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے لیے مخصوص ہے۔ اس پروگرام کے تحت، سی 4 آئی 4نے کئی مینوفیکچرنگ صنعتوں کا جائزہ لیا ہے۔
- سی 4 آئی 4لیب، پونے نے خود تشخیص کے مقصد کے لیے ’مفت آن لائن اسسمنٹ ٹول‘ کا آغاز کیا تاکہ ایم ایس ایم ایز کو ان کی صنعت 4.0 کے سفر میں اپنی میچورٹی کی سطح کو سمجھنے میں مدد ملے تاکہ انڈسٹری 4.0 کو اپنانے میں تیزی لائی جا سکے۔
- آٹو کمپنیوں کے لیے 100 سے زیادہ ڈیجیٹل میچورٹی اسسمنٹ مکمل ہوئے ؛ صنعت کے لیے 500 سے زیادہ بہتری کے اقدامات کی نشاندہی کی گئی ؛ سی 4 آئی 4لیب، پونے کی طرف سے انڈسٹری 4.0 پر 500 سے زیادہ ڈیجیٹل چیمپئنز کو تربیت دی گئی۔
- 6 اسمارٹ ٹیکنالوجیز، 5 اسمارٹ ٹولز، 14 حل آئی – 4.0 انڈیا @ آئی آئی ایس سی، بنگلورو کے ذریعے تیار کیے گئے ۔
- سی ایم ٹی آئی بنگلورو نے اسمارٹ مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹری 4.0 پر تقریباً 5000 پیشہ ور افراد کو تربیت دی۔
- آئی آئی ٹی ڈی- اے آئی اے فاؤنڈیشن برائے اسمارٹ مینوفیکچرنگ نے تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے تاکہ ایم ایس ایم ایز کے لیے تیار کردہ انڈسٹری 4.0 ٹیکنالوجیز میں جدت پیدا کی جا سکے۔
سمرتھ مراکز ایم ایس ایم ایز سمیت صنعتوں کو افرادی قوت کو تربیت دینے اور انہیں انڈسٹری 4.0 ٹیکنالوجیز کے بارے میں درج ذیل طریقوں سے آگاہ کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں:
- صنعت 4.0 پر آگاہی سیمینار/ ورکشاپس اور علم کے اشتراک کی تقریبات کا انعقاد؛
- صنعت 4.0کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے صنعتوں کو تربیت دینا ؛
- ایم ایس ایم ایز سمیت اسٹارٹ اپس کو کنسلٹنسی (آئی او ٹی ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، ڈیٹا اینالیٹکس جیسے شعبوں میں) اور انکیوبیشن سپورٹ فراہم کرنا ۔
اسکیم کے سمرتھ مرکز کے اقدام کے تحت انڈسٹری 4.0 والی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے ایم ایس ایم ای سمیت کسی بھی صنعت کو کوئی مالی امداد نہیں دی جاتی ہے۔
یہ معلومات بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواسا ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔
******
ش ح۔ ا ک۔ رب
U. No. 3981
(Release ID: 2084179)
Visitor Counter : 15