وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سمپرک 4.0  مہاراشٹر میں ای سی ایچ ایس عوام سے رابطہ کی ایک پہل

Posted On: 12 DEC 2024 5:30PM by PIB Delhi

‘سمپرک’ کا چوتھا ایڈیشن ای سی ایچ ایس (بحریہ) عوام سے رابطہ  کی ایک پہل ہے ، بحریہ کے سابق فوجیوں اور ویر ناریوں اور ان کے کنبےکے افراد کو  معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیےاوریہ ہندوستانی بحریہ کے غیر متزلزل عزم کاایک حصہ ہے جو 16 دسمبر 24 سے شروع کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف مقامات کا احاطہ کیا جائے گا۔ مہاراشٹر میں یہ آؤٹ ریچ پہل یعنی عوام کو مدد کرنے  سےمتعلق رابطہ کی پہل  چیف آف دی نیول اسٹاف (سی این ایس) کے ویژن کا ایک لازمی حصہ ہے ۔جس کا مقصد سابق فوجیوں اور ان کے کنبے کے افراد کواور خاص طور پر دور دراز اور ناقابل رسائی علاقوں میں رہنے والے افراد کی  فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ سمپرک 4.0 سابق فوجیوں اور ای سی ایچ ایس (بحریہ) کے درمیان براہ راست مواصلاتی چینلز قائم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا اور تجربہ کار برادری کے مابین دوستی اور تعاون کے احساس کو فروغ دے گا۔

‘سمپرک 4.0’ کے تحت، ایک افسر اور پانچ جہاز رانوں پر مشتمل ایک ٹیم مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں دس دن کا سفر طے کرے گی اور تھانے، ناسک (دیولالی) اورنگ آباد، احمد نگر ،سولاپور، کولہاپور اور پونےمیں واقع ہر ای سی ایچ ایس پولی کلینک میں  لوگوں سے رابطہ  کرنے اور بات چیت  کرنے  کا سیشن منعقد کرے گی۔

 ‘سمپرک’ کا مقصد سابق فوجیوں اور ان کے کنبے  کے افراد کے  درمیان اعتماد کے گہرے احساس کو فروغ دینا بھی ہے،  اوراس بات کو یقینی بنانا  ہےکہ وہ محسوس کریں کہ کوئی ان کی بات سنتا ہے، ان کی حمایت اور ان کی دیکھ بھال کرتا ہے۔یہ آؤٹ ریچ  پہل سابق فوجیوں اور ان کے کنبے کے افراد کے مابین میں ای سی ایچ ایس کے اندر صحت کی دیکھ بھال کی مختلف خدمات، استحقاق اور طریقہ کار کے بارے میں آگاہی دے کر بیداری میں اضافہ کرے گا اور انہیں بہتر طریقے سے ان فوائد تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بااختیار بنائے گا۔

یہ آؤٹ ریچ اقدام سابق فوجیوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا تاکہ انہیں ای سی ایچ ایس (بحریہ) کے اہلکاروں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے، جو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے بارے میں رہنمائی پیش کریں گے اور ای سی ایچ ایس کے ذریعے طبی سہولیات تک رسائی میں انہیں درپیش کسی بھی مسائل میں ان کی مدد کریں گے۔ سابق فوجی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات سے متعلق شکایات کا اندراج بھی کر سکیں گے اور ای سی ایچ ایس (بحریہ) ان مسائل کو حل کرنے کے لیے فعال طور پر کام کرے گااور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کوئی بھی سابق فوجی دیکھ بھال اور لازمی ضروریات دستیاب کرانے کے عمل سے نہ  چھوٹ جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SAMPARK4.0VOHJ.jpg

 

***************

(ش ح۔م م ع۔ اش ق)

U:3959

 


(Release ID: 2084061) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi