کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل نے صنعت کے قائدین پر ہنر مندی کی تربیت اور روزگار کے مواقع کے ذریعے دیویانگجنوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا


جناب گوئل نے زیادہ سے زیادہ شمولیت کے لیے دیویانگجن اسپورٹس فیسٹیول کو فروغ دینے کی تجویز دی

Posted On: 12 DEC 2024 8:27PM by PIB Delhi

صنعت کو ہنر مندی کے فروغ کو بریل میں دستیاب کرنے  اور ان لوگوں کے لیے بھی طریقے وضع کرنے چاہئیں جن کو دیگر جسمانی معذوریاں ہیں ۔  مذکورہ بات  تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے نئی دہلی میں بی ایم ایل منجال ایوارڈز 2024 میں اپنے خطاب کے دوران کہی ۔ ملک کو ہنر مند بنانے اور جسمانی طور پر معذور شہریوں کو قابل بنانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل کا حوالہ دیتے ہوئے ، جناب گوئل نے اس تقریب میں موجود صنعت کے قائدین پر زور دیا کہ وہ ہنر مندی کے فروغ میں دیویانگجنوں کی مدد کریں ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ ایسی مہارتیں تیار کرنے کی ضرورت ہے جو انہیں خود مختار بننے میں مدد کریں ۔ ایس ای ای پی زیڈ کی مثال دیتے ہوئے جہاں 1500 بصارت سے محروم بچوں کو  ہیرے اور زیورات کے شعبے کے ذریعے اسی صنعت میں ملازمتوں کے لیے تربیت دی جاتی ہے ، جناب گوئل نے شرکاء کو مشورہ دیا کہ وہ دیویانگجنوں کو ان کی  صلاحتوں کی نشاندہی کرکے اور انہیں روزگار کے قابل بنا کر اسے ایک مشن کے طور پر اپنائیں ۔ شکایات کے مراکز اور کسٹمر سپورٹ سینٹر اور  حتی کہ کھیل  بھی ایسے شعبے ہیں جہاں دویانگجن کام کر سکتے ہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ ہم  معذور افراد کے لیے کھیلوں کے  فیسٹیول کو بھی فروغ دے سکتے ہیں تاکہ ان کی مزید حوصلہ افزائی کی جا سکے ۔

ہیرو گروپ کے قیام سے لے کر اس کے حال تک کے سفر پر مبنی کتاب ’دی میکنگ آف ہیرو‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے آٹوموبائل مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کو عالمی سطح پر لے جانے کے لیے کمپنی کی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کتاب کو بریل میں جاری کرنے پر منتظمین کی بھی  ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوشش  معذور افراد کو بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دے گی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کتاب بہت سے کاروباریوں کو روزگار پیدا کرنے والے بننے کی ترغیب دے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1.4  بلین لوگوں کا اجتماعی عزم ہندوستان کو مزید بلندیوں پر لے جائے گا اور یہ تب ہوگا جب وہ بڑا سوچیں۔

انہوں نے تقریب کے منتظمین پر زور دیا کہ وہ وکست بھارت کے سفر میں ایوارڈ تقریب میں اسٹارٹ اپس اور نوجوان تنظیموں کو شامل کریں ۔

***

) ش ح –    م ش -  ش ب ن )

U.No.3963


(Release ID: 2084058) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi