کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت نےکوئلے کوگیس میں تبدیل کرنے کے لیے مالیاتی ترغیبی اسکیم کے زمرے ایک اور تین کے تحت منتخب درخواست دہندگان کو ایوارڈ کے خطوط جاری کردیے ہیں
Posted On:
12 DEC 2024 5:26PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت نے 8,500 کروڑ روپے کے کوئلے کو گیس میں تبدیل کرنے کے سلسلے میں مالیاتی ترغیبی اسکیم کے زمرےایک اورتین کے تحت منتخب درخواست دہندگان کو لیٹر آف ایوارڈ (ایل او ایز) کے اجراء کے ساتھ ہندوستان کے کوئلے کو گیس میں تبدیل کرنے کے اقدام میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔کوئلےکےوزارت کے سکریٹری،جناب وکرم دیو دت نے کوئلے کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری محترمہ وسمیتا تیج اور مشیر (پروجیکٹس)، جناب آنند جی پرساد، او ایس ڈی (ٹیکنیکل)، جناب آشیش کمار، ڈائریکٹر (تکنیکی) جناب بی کے ٹھاکر کی اہم موجودگی میں ایوارڈ نامہ (ایل او اے)پیش کیے۔
اسکیم کے تحت کلیدی ایوارڈ حاصل کنندگان:
زمرہ ایک: سرکاری پی ایس یوز اورسرکاری پی ایس یوز کے جوائنٹ وینچرز (فی پروجیکٹ 1,350 کروڑ روپے مختص کرنے کے لیے یا کیپیکس کا 15فیصد، جو بھی کم ہو)
- بھارت کوئلہ گیسیفیکیشن اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ:سی آئی ایل – بی ایچ ای ایل کے مشترکہ منصوبے بی سی جی سی ایل کو اوڈیسہ کے لکھن پورمیں کوئلہ کو گیس میں تبدیل کرنے کے پروجیکٹ کے لیے اسکیم کے تحت 1,350 کروڑ روپے کی مالی ترغیب دی گئی ہے۔11,768 کروڑ روپے کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ اس پروجیکٹ کا مقصد کا 0.66 ایم ایم ٹی پی اے امونیم نائٹریٹ پیدا کرنا ہے۔
- کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل – جی اے آئی ایل کنسورشیم): مغربی بنگال کے سون پور بازاری میں سی آئی ایل – جی اے آئی ایل مشترکہ منصوبے کو اسکیم کے تحت 1,350 کروڑ روپے کی مالی ترغیب دی گئی ہے۔ یہ پروجیکٹ جس کی لاگت 13,052.81 کروڑ روپے ہے، جس کا مقصد ایم ایم ایس سی ایم ڈی 1.83 کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ کوئلے کو مصنوعی قدرتی گیس (ایس این جی) میں تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
- کول انڈیا لمیٹڈ: ن، مہاراشٹر کے نیلجائی ایکسٹ میں کوئلے سے ایس این جی پروجیکٹ۔ او سی وانی ایریا اسکیم کے تحت 1,350 کروڑ روپے کی مالی ترغیب دی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کی کل لاگت 12,214.86 کروڑ روپے ہے، جس کا مقصد مصنوعی قدرتی گیس کی 1.83 ایم ایم ایس سی ایم ڈی کی پیداواری صلاحیت ہے۔
زمرہ تین: ڈیموسٹریشن پروجیکٹس اورچھوٹے پیمانے پر پروڈکٹ پر مبنی پلانٹس (100 کروڑ روپے فی پروجیکٹ مختص کرنے کے لیے یا کیپیکس کا 15فیصد، جو بھی کم ہو)
- نیو ایرا کلین ٹیک سلوشن پرائیویٹ لمیٹڈ: مہاراشٹر کے چندر پور میں کوئلے سے ایتھنول کے مظاہرے کے منصوبے کی اسکیم کے تحت 100 کروڑ روپے کی مالیاتی ترغیب دی گئی ہے۔ 667 کروڑ روپےکی کل سرمایہ کاری کے ساتھ یہ پروجیکٹ کاربن کیپچر، یوٹیلائزیشن اور اسٹوریج (سی سی یو ایس) ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا، جس سے سالانہ تقریباً سی او2 کا 20,144 ایم ٹی حاصل کیا جائے گا جبکہ 18 کے ٹی پی اے ایتھنول کی پیداوار ہوگی۔
کوئلہ کوگیس میں تبدیل کرنے کی ترغیبی اسکیم بھارت کے 2030 تک 100 ملین ٹن کوئلہ کو گیس میں تبدیل کرنےکے ہدف کا لازمی حصہ ہے۔ یہ اقدام کوئلہ کو گیس میں تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجی میں جدت لانے، کاربن کے اخراج کو کم کرنے، توانائی کی حفاظت کو بڑھانے اور پائیدار توانائی کے مستقبل میں تعاون کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ان اہم منصوبوں سے بھارت کے صاف توانائی کی اختراع اور پائیدار ترقی کے لیے مضبوط عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اور ماحولیات سے متعلق ذمہ دارانہ طریقوں کو فروغ دے کرکوئلہ کی وزارت ایک ایسے مستقبل کی تشکیل کر رہی ہے جہاں باہمی طو رپر ماحولیاتی توازن کے ساتھ توانائی کا تحفظ ہوسکے۔ کوئلہ کوگیس میں تبدیل کرنے کی ترغیبی اسکیم جیسے اقدامات کے ساتھ، ہندوستان نہ صرف اپنی موجودہ توانائی کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے بلکہ صاف کوئلے کی ٹیکنالوجی میں عالمی سطح کا معیار بھی قائم کر رہا ہے، جس سے ایک سرسبز اور زیادہ خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔
***************
(ش ح۔م م ع۔ اش ق)
U:3957
(Release ID: 2084041)
Visitor Counter : 19