بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ہندوستان کی سمندری تاریخ کو کئی دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا، آئی ایم ایچ سی نے تعلیمی توجہ کو بحال کرنے کی کوشش کی: جناب سربانند سونووال
آئی ایم ایچ سی تحفظ میں سمندری تحقیق کے لیے عالمی تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ ہندوستان کی وادی سندھ سے پہلے کی بحریہ کی وراثت کو دوبارہ دریافت کرنا: جناب سربانند سونووال
سرکردہ سمندری ممالک ، آئی ایم ایچ سی میں اس کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، ہندوستان کے بھرپور سمندری ورثے کو منانے کے لیے ایک ساتھ آئے ہیں
لوتھل میں قائم کیا جانے والا نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس، سمندری تکنیک اور علم کے ذریعے ہندوستانی تہذیب کے عالمی رابطہ کو ظاہر کرنے کے لیے ہے
Posted On:
12 DEC 2024 8:28PM by PIB Delhi
دو روزہ انڈیا میری ٹائم ہیرٹیج کانکلیو (آئی ایم ایچ سی) کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جو ایسا پہلاکانکلیو ہے ، جو ہندوستان کی سمندری تاریخ پر تعلیمی توجہ کو بحال کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ "ہندوستان کے پاس سمندری تاریخ کی ایک بھرپور میراث ہے۔ لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ کئی دہائیوں تک اسے نظر انداز کیا جا تا رہا۔ پہلے انڈیا میری ٹائم ہیریٹیج کنکلیو (آئی ایم ایچ سی) کی کامیاب میزبانی کے ساتھ، حکومت ہند، وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں، ہندوستان کی سمندری میراث پر علمی توجہ کو بحال کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ دنیا کے معروف بحری ممالک کے بحری ماہرین کے درمیان پرکشش ذہن سازی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم عصری چیلنجوں کی خاطر پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کے لیے اپنی بحری تاریخ کو کس طرح زندہ کر سکتے ہیں، اس کا تذکرہ کر سکتے ہیں اور اسے دوبارہ تشکیل دے سکتے ہیں۔
اس کانکلیو میں 11 ممالک کے عالمی ماہرین اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی، جس میں دنیا کے سمندری شعبے میں عصری چیلنجوں کے پائیدار حل کو پیش کرنے، غور وفکر کرنے اور دریافت کرنے کی کوشش کی گئی اور ہندوستان اس میں توجہ کا مرکز رہا۔ کانکلیو میں مشترکہ ترقی کے لیے دنیا کے مورخین اور سمندری ماہرین نے ملک کی 5000 سال سے زیادہ پرانی تاریخ کے بارے میں بات کی ۔
جناب سربانند سونووال نے آگے بات کرتے ہوئے کہا کہ "وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں ہندوستان کا سمندری عروج ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ملک کی ترقی اور بحالی کا ثبوت ہے۔ بندرگاہوں کے بہتر آپریشن اور لاجسٹکس سے لے کر بڑے بنیادی ڈھانچے کے فروغ تک عالمی سطح پر پہچان حاصل کرنے میں ، ہندوستان کا ایک اہم مقام ہے۔ کیونکہ بھارت کا مقصد 2030 تک ایک بڑا بحری ملک بننا ہے۔ ہماری مالا مال سمندری تاریخ کی دریافت،بالخصوص لوتھل میں قائم ہونے نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس (این ایم ایچ سی) کے ساتھ، بھارت کے شپنگ سیکٹر کے تعلق سے عالمی نقطہ نظر میں تبدیلی آرہی ہے۔ آئی ایم ایچ سی میں، ہم عالمی ماہرین کے لیے ایک تعلیمی پلیٹ فارم تیار کر رہے ہیں، تاکہ وہ اپنے علم میں اضافہ کر سکیں اور اس علم کا اطلاق کرسکیں، تاکہ ہمارے سمندروں کے پائیدار استعمال کے ساتھ انسانیت کے بہترین مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسئلے کا حل نکالا جاسکے۔"
یونان، اٹلی اور برطانیہ سمیت ممتاز سمندری ممالک ہندوستان کے بھرپور سمندری ورثے کو منانے کے لیے یکجا ہوئے ہیں ، اور اس کی عالمی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ وادی سندھ کی تہذیب کے تاریخی رشتوں کے ساتھ، یہ تعاون اس بات پر بھی روشنی ڈالتا ہے ،کہ دنیا کس طرح بھارت کی منفرد بحری میراث کو دوبارہ دریافت کر رہی ہے۔
لوتھل میں آنے والا نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس (این ایم ایچ سی) - جو دنیا کی پہلی انسان ساختہ گودی گھر ہے - ہندوستان کی سمندری میراث کو منانے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔آئی ایم ایچ سی قدیم زمانے کی ٹیکنالوجیوں اور اختراعات کو اجاگر کرتے ہوئے ،اس پرجوش منصوبے کے لیے عالمی تعاون کو اجاگر کرتا ہے۔ آئی ایم ایچ سی میں پائیداری ایک مرکزی حیثیت کے طور پر ابھری ،کیونکہ یہ ہندوستان کےکاربن کے مکمل خاتمے کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور آئی ایم ایچ سی ان اہداف کو حاصل کرنے میں شپنگ صنعت کے اہم کردار پر زور دیتا ہے۔ آئی ایم ایچ سی میں منعقد کئی تعلیمی اجلاسوں نے یہ دکھایا ہے کہ کس طرح این ایم ایچ سی ہندوستان کے سمندری ورثے اور پائیدار مستقبل کے لیے اس کے وژن کی علامت بننے کے لیے تیار ہے۔
جناب سربانند سونووال نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ "ہماری سمندری تاریخ، جو وادی سندھ کی تہذیب سے پہلے کی ہے، بھارت کے قدیم عالمی روابط اور گلوبل کنیکٹر کے طور پر اس کے کردار کو ظاہر کرتی ہے۔ اجلاسوں میں تاریخ سے پہلے کی پری ہسٹورک بیڈ میکنگ بنانے اور جہاز سازی کی ان تکنیکوں پر روشنی ڈالی گئی، جس کی کبھی دنیا بھر میں مانگ میں تھیں، جو ہماری بھرپور میراث کو ظاہر کرتی ہیں۔ آج، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں، سمندری شعبے کے اس ورثے کو دوبارہ دریافت کیا جا رہا ہے۔ بہت لمبے عرصے تک منفرد اہمیت کی حامل اور بھرپور میراث کو نظر انداز کیا گیا ۔ اب ایسا نہیں ہوگا، کیونکہ لوتھل میں قائم کیا جانے والا نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس (این ایم ایچ سی)، وادی سندھ کی تہذیب کا ایک مقام ہوگا اور دنیا کی پہلی گودی کا گھر، اس وراثت کے ثبوت کے طور پر کھڑا ہوگا۔ ہمارے بحری جہازوں کو ہماری شاندار وراثت پر فخر ہے، ہماری بھرپور تاریخ سمندر میں سفر کرنے اور دنیا کو جوڑنے والے پہلے ملکوں میں سے ایک ہے۔ آج، جیسا کہ ہمارا جہاز رانی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ہندوستان ایک سرکردہ سمندری اور جہاز سازی کی طاقت بننے کی خواہش رکھتا ہے، ہماری قدیم ٹیکنالوجیز ہندوستان کی قیادت میں ایک پائیدار عالمی شپنگ صنعت کی تعمیر میں ہماری رہنمائی کریں گی۔"
********
U.No:3978
ش ح۔ش م۔ق ر
(Release ID: 2084021)
Visitor Counter : 61