عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کا سوال مرکزی حکومت کے محکموں اور سرکاری اداروں میں عملے کی کمی

Posted On: 12 DEC 2024 6:06PM by PIB Delhi

مختلف وزارتوں/محکموں میں خالی آسامیوں کا ہونا اور پُر کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں کو وقتاً فوقتاً، خالی آسامیوں کو مقررہ وقت میں پُر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ خالی آسامیوں اور بھرتیوں کی تفصیلات مرکزی حکومت کے تحت متعلقہ وزارت/محکمہ/پی ایس یو وغیرہ کے ذریعہ برقرار رکھی جاتی ہیں۔

 

وزیر اعظم کے ذریعہ 22 اکتوبر 2022 کو شروع کیے گئے روزگار میلوں کے ذریعے، مشن موڈ میں خالی آسامیوں کو پُر کیا جا رہا ہے۔ مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 40سے45 شہروں میں مرکزی سطح پر 13 روزگار میلے منعقد کیے گئے ہیں۔ روزگار میلوں میں مختلف وزارتوں/محکموں، ان سے منسلک تنظیموں اورسی پی ایس یوز وغیرہ کی طرف سے کئی لاکھ تقرری خطوط تقسیم کیے گئے ہیں۔

 

یہ اطلاع مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

***

(ش ح۔اص)

UR No 3923


(Release ID: 2084003) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi