وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

پی پی پی موڈ کے ذریعے ہیریٹیج سائٹس کا تحفظ

Posted On: 12 DEC 2024 4:56PM by PIB Delhi

حکومت نے 1996 میں چیریٹیبل انڈومنٹ ایکٹ، 1890 کے تحت ایک ٹرسٹ کے طور پر نیشنل کلچر فنڈ (این سی ایف ) قائم کیا ہے جس کا مقصد ہیریٹیج سائٹس کے تحفظ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی ) موڈ کے ذریعے اضافی وسائل کو اکٹھا کرنا اور ہندوستان کے ثقافتی ورثے کو مجموعی طور پر فروغ دینا ہے۔ .

پی پی پی موڈ کے تحت این سی ایف کے منظور کردہ تمام منصوبوں کی پیشرفت پراجیکٹ امپلیمینٹیشن کمیٹی باقاعدگی سے مانیٹر کرتی ہے۔

این سی ایف میں حصہ ڈالنے کے دوران ایک عطیہ کنندہ/اسپانسر مخصوص مقام/پہلو کے ساتھ کسی بھی یادگار کے ارد گرد تحفظ یا سہولیات کی ترقی کے لیے شروع کیے جانے والے پروجیکٹ کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ جہاں تک محفوظ یادگاروں کے تحفظ کا تعلق ہے یہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی ) کے ذریعہ کیا جاتا ہے اور ان کی دیکھ بھال بھی اسی کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ تمام ڈونر ایجنسیاں NCF اور ASI کے قائم کردہ اصولوں کی تعمیل کرتی ہیں۔

یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ہے ۔

*****

ش ح ۔ ال

U-3936


(Release ID: 2083968) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Tamil