عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمانی سوال: مرکزی اطلاعاتی کمیشن
Posted On:
12 DEC 2024 6:02PM by PIB Delhi
2021-22 سے 2023-24 کے دوران سی آئی سی میں دائر کی گئی دوسری اپیلوں/شکایات کی مجموعی تعداد 59,069 ہے۔
29.11.2024 تک، سی آئی سی میں زیر التواء دوسری اپیلوں اور شکایات کی مجموعی تعداد 22,596 ہے۔
مزید یہ کہ مرکزی اطلاعاتی کمیشن (سی آئی سی) کی جانب سے 2022-2024 کے دوران مجموعی طور پر 36,787 دوسری اپیلیں اور شکایات آر ٹی آئی قواعد، 2012 کے ضابطہ 9 کے ساتھ پڑھے گئے ضابطہ 8 کے مطابق واپس کی گئیں۔
آر ٹی آئی ایکٹ، 2005 کے سیکشن 12(2) کے مطابق، مرکزی اطلاعاتی کمیشن(سی آئی سی) چیف انفارمیشن کمشنر اور سینٹرل انفارمیشن کمشنروں کی تعداد، دس سے زیادہ نہیں، جیسا کہ ضروری سمجھا جائے گا۔ اس وقت سی آئی سی چیف انفارمیشن کمشنر اور دو انفارمیشن کمشنروں پر مشتمل ہے۔
ڈی او پی ٹی نے اپنے اشتہار نمبر 4/1/2024-آئی آر آئی آئی مورخہ 14.08.2024 کے ذریعے مرکزی اطلاعاتی کمیشن میں انفارمیشن کمشنروں کے عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں جن کی تعداد آٹھ سے زیادہ نہیں ہے۔ اشتہار کے جواب میں اس محکمہ میں مقررہ تاریخ تک 161 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
آر ٹی آئی ایکٹ، 2005 کے سیکشن 2(اے) کے ساتھ پڑھے گئے سیکشن 15(1) کے لحاظ سے، حق اطلاعات قانون، 2005 کی مختلف دفعات کا نفاذ بشمول ریاستی انفارمیشن کمیشنوں میں ریاستی انفارمیشن کمشنروں کی تقرری، متعلقہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ایسا کوئی ڈیٹا مرکزی طور پر نہیں رکھا جاتا ہے۔
یہ اطلاع عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3929
(Release ID: 2083958)
Visitor Counter : 13