ایٹمی توانائی کا محکمہ
پارلیمانی سوال: نیوکلیائی توانائی پلانٹس میں ملازمین
Posted On:
12 DEC 2024 6:14PM by PIB Delhi
ملک میں نیوکلیائی توانائی پلانٹوں میں مستقل ملازمین کی تعداد سے متعلق کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
مقام
|
این پی سی آئی ایل ملازمین کی تعداد
|
Head Quarters, Mumbai
|
1676
|
TAPS-1 to 4, Tarapur, Maharashtra
|
1273
|
RAPS-1 to 8, Rawatbhata, Rajasthan
|
2368
|
KGS-1 to 6, Kaiga, Karnataka
|
1325
|
MAPS-1 & 2, Kalpakkam, Tamil Nadu
|
614
|
NAPS-1 & 2, Narora, Uttar Pradesh
|
675
|
KAPS-1 to 4, Kakrapar, Gujarat
|
1271
|
KKNPP-1 to 6, Kudankulam, Tamil Nadu
|
1291
|
GHAVP-1 & 2, Gorakhpur, Haryana
|
179
|
BHAVINI, Kalpakkam, Tamil Nadu
|
446
|
TOTAL
|
11,118
|
|
|
تمام نیوکلیائی توانائی پلانٹس میں، ان کے افعال کے لحاظ سے پلانٹ کے مختلف حصوں میں معیاری آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پی) موجود ہیں۔ ان ایس او پی پر صارفین سختی سے عمل کرتے ہیں اور ان کی تعمیل کی تصدیق طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، ہر سٹیشن میں ایک سٹیشن آپریشنز ریویو کمیٹی اور سینئر ٹیکنیکل آڈٹ انجینئر ہوتے ہیں جو آپریٹنگ طریقہ کار کی تعمیل کے انعقاد، آڈٹ اور نگرانی کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، نظام کے ماہرین، اندرونی کارپوریٹ آڈٹ اور ریگولیٹری معائنہ (بذریعہ اے ای آر بی) پر مشتمل نگرانی کی ٹیمیں ہیں جو وقتاً فوقتاً منعقد کی جاتی ہیں۔
اس وقت نو نیوکلیئر پاور ری ایکٹر تعمیر/کمیشننگ کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ستمبر 2024 تک، کانٹریکٹر کے تحت ملازمین کی 10,349 کے بقدر مجموعی تعداد این پی سی آئی ایل کے آپریٹنگ اسٹیشنوں پر مختلف ملازمت کے معاہدوں کے تحت مصروف عمل تھی۔ بھاوینی میں کل 300 کانٹریکٹ ملازمین کام کر رہے ہیں۔
نیوکلیئر پاور پلانٹس صنعتی اداروں سے متعلق تمام قابل اطلاق قوانین اور ایٹمی توانائی ضابطہ بورڈ (اے ای آر بی) کے ضوابط کی پابندی کرتے ہیں، اس طرح اس کے ملازمین کو کام کرنے کا محفوظ اور سازگار ماحول فراہم ہوتا ہے۔
یہ اطلاع سائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3927
(Release ID: 2083934)