وزارات ثقافت
لاپتہ اے ایس آئی تحفظ یافتہ یادگاریں
Posted On:
12 DEC 2024 4:49PM by PIB Delhi
کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا کی کارکردگی آڈٹ رپورٹ (2013 کا 18) میں بتایا گیا ہے کہ 92 محفوظ یادگاریں غائب ہیں۔ بعد ازاں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے ذریعے مختلف فیلڈ دفاتر کے ذریعے کیے گئے سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ 18 محفوظ یادگاریں اور سائٹ اچھی حالت میں نہیں ہیں۔ سروے کے دوران اے ایس آئی کے فیلڈ دفاتر نے محسوس کیا کہ یادگاروں کو متاثر کرنے والے اہم چیلنجوں میں سے ایک تیزی سے شہری کاری کی وجہ سے ہونے والا دباؤ ہے۔ مزید یہ کہ یادگاروں پر ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف، پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز اور سی آئی ایس ایف کے ذریعے نگرانی فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔
اے ایس آئی کی طرف سے اپنائی گئی قومی پالیسی برائے تحفظ میں محفوظ یادگاروں کی حیثیت کا تعین کرنے کے لیے باقاعدگی سے معائنہ کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔ بنیادی طور پر اے ایس آئی کے ذیلی حلقوں اور حلقوں کے اہلکار یادگاروں کا باقاعدہ معائنہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریجنل ڈائریکٹوریٹ اور ہیڈ کوارٹر کے افسران بھی یادگاروں کی حالت کا معائنہ اور نگرانی کرتے ہیں۔
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 3939
(Release ID: 2083920)
Visitor Counter : 15