وزارات ثقافت
وزارت ثقافت اور اس کی 43 تنظیموں نے خصوصی مہم 4.0 میں حصہ لیا
Posted On:
12 DEC 2024 4:54PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت اور اس کی 43 تنظیموں نے خصوصی مہم 4.0 میں حصہ لیا اور سرکاری دفاتر کی مجموعی صفائی کو بہتر بنانے اور سرکاری دفاتر کے ساتھ عام لوگوں کے تجربے کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات/ اختراعی کچرے کے انتظام اور عام بیداری کے اقدامات کیے, جس میں ریکارڈ مینجمنٹ کی تربیت، محکمانہ ریکارڈ روم کی تشخیص، نمائشیں، واک تھون، نکڑ ناٹک، شرم دان اور ایک پیڑ ماں کے نام مہم، ورکشاپ، خالی جگہ کا دوبارہ استعمال، دفتر کے احاطے کی خوبصورتی وغیرہ شامل ہے۔
اس کے علاوہ ایم او سی کے تحت تمام تنظیموں کو سال بھر سوچھتا سے متعلق سرگرمیاں کرنے اور اپنے احاطے میں صفائی برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
وزارت ثقافت عوامی شکایات کو نمٹانے اور فائلوں کے نظم و نسق کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، جس کی باقاعدگی سے مختلف سطحوں پر نگرانی کی جا رہی ہے۔
متعلقہ شکایات کے ازالے کے افسران کو وقتاً فوقتاً یاد دہانی کرائی جاتی ہے اور عوامی شکایات کو بر وقت نمٹانے کے لیے حساس بنایا جاتا ہے۔ شکایت افسران کو عوامی شکایات پر مختلف تربیت کے لیے بھی تعینات کیا جاتا ہے۔
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔
***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 3938
(Release ID: 2083906)
Visitor Counter : 14