کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کھاد کے محکمے نے خصوصی مہم 4.0 کامیابی سے مکمل کیا
کھاد کے محکمے کے تحت آنے والے سرکاری سیکٹر کے اداروں (پی ایس یوز) کے ساتھ ’ایک پیڑ ماں کے نام‘شجرکاری مہم چلائی گئی
خصوصی مہم4.0 کے تحت 1.91 کروڑ سے زیادہ کی رقم حاصل ہوئی اورکوڑا کباڑ اور دیگر غیر ضروری اشیاء کو ٹھکانے لگانے کے بعد 716240 مربع فٹ اراضی خالی کرائی گئی
Posted On:
11 DEC 2024 6:39PM by PIB Delhi
کھاد کے محکمے (ڈی او ایف) نے اپنے تحت آنے والے سرکاری سیکٹر کے 9اداروں (پی ایس یوز )کے ساتھ 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک چلائی گئی خصوصی مہم 4 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جس کا مقصد سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی)کے محکمے کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق سرکاری دفاتر میں التوا کو کم کرنے کے مقاصد کو حاصل کرنا ہے۔
کھاد کے محکمے سے متعلق سوچھتا خصوصی مہم 4.0 کے تحت صفائی ستھرائی کی جگہوں کے طور پر 3884 پردھان منتری کسان سمردھی کیندروں (پی ایم کے ایس کے) کی شناخت کی گئی جس کا مقصد کسانوں کے لئے سہولتوں میں اضافے ، با آسانی رسائی اور صاف ستھرے احاطوں کے ساتھ پی ایم کے ایس کیزکو بہتر بنانا ہے۔
کھاد کے محکمے، افکو ،کے آر آئی بی ایچ سی او وغیرہ کے سرکاری سیکٹر کے اداروں کے مابین ’ایک پیڑ ماں کے نام ‘مہم کے تحت شجرکاری مہم چلائی گئی۔ ڈی او ایف ، افکو ، کے آر آئی بی ایچ سی او وغیرہ کے سرکاری سیکٹر کے مختلف اداروں کے ذریعے’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت اب تک تقریباً 6 لاکھ 70 ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں۔
کھاد کے محکمے کی جانب سے تمام ترکوششیں کی گئی ہیں اور جائزہ لینے اور پرانی فائلوں (دستاویزی اور ای-فائلوں دونوں)کے نمٹارے کے لئے سرکاری سیکٹر کے اداروں نے ریکارڈ برقرار رکھنے کے شیڈول کے مطابق اپنی پیشرفت کی ہےاور پارلیمانی یقین دہانیوں، عوامی شکایات کا نمٹارہ کیا گیاہے، پیپر ورک میں کمی کی گئی ہے ، ای ویسٹ اور کوڑے کباڑ کی اشیاء وغیرہ کو ٹھکانے لگایا گیا ہے تاکہ کارکردگی اور جگہ کو بہتر بنایا جاسکے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ خصوصی مہم 4.0 سے 1.91 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے اورکوڑا کباڑ اور دیگر غیر ضروری اشیاء کو ٹھکانے لگانے کے بعد 716240 مربع فٹ اراضی خالی کرائی گئی ہے۔ دستاویزی شکل میں 134846 فائلوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کا جائزہ لیا گیاہے ۔ مذکورہ مہم کے دوران 117531 دستاویزی شکل میں موجود فائلوں کو ختم کیا گیا ہے۔
سوچھتا خصوصی مہم4.0 سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر حصہ لینے کے لیے بیداری بھی پیدا کی گئی۔ اس سلسلے میں کھاد کے محکمے اور سرکاری سیکٹر کے تحت آنے والے اداروں پی ایس یوز کی طرف سے شروع کی گئی مختلف سوچھتا مہم 4.0 پہل کے تعلق سے ایکس ، فیس بک ، انسٹا گرام وغیرہ کے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے 288 سے زیادہ آفیشل ٹوئیٹس کیے گئے۔
خصوصی مہم4.0 کی پیشرفت پرڈی اے آر پی جی کے ایک مخصوص پورٹل www.scdpm.gov.in پر بھی نظر رکھی گئی اور کھاد کے محکمے کے ذریعہ ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر تازہ ترین معلومات کو مستقل بنیادوں پر اپ لوڈ کیا گیا۔
************
ش ح۔ش م۔ ع د
(U: 3878)
(Release ID: 2083577)
Visitor Counter : 20