خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین ہیلپ لائن کے ذریعے31.10.2024 تک 81.64 لاکھ سے زیادہ خواتین کی مدد کی گئی


خواتین ہیلپ لائن کا مقصد عوامی اور نجی دونوں جگہوں پر خواتین کو ٹیلی فونک شارٹ کوڈ 181 کے ذریعے پورےسال کے ہردن24گھنٹے ہنگامی اور غیر ہنگامی مدد فراہم کرنا ہے۔

Posted On: 11 DEC 2024 4:43PM by PIB Delhi

وومن ہیلپ لائن  اسکیم کو یکم اپریل 2015 سے لاگو کیا جا رہا ہے۔ یہ  مشن شکتی کے تحت سمبل عمودی کا ایک جزو ہے۔ اس کا مقصد خواتین کو ٹیلی فونک شارٹ کوڈ 181 کے ذریعے سال کے پورے دن  24گھنٹے  عوامی اور نجی دونوں جگہوں پر انہیں مناسب حکام جیسے پولیس، ون اسٹاپ سینٹرز، ہسپتالوں، قانونی خدمات کے حکام وغیرہ سے جوڑ کرہنگامی اور غیر ہنگامی ردعمل فراہم کرنا ہے۔ خواتین کی بہبود کی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ فی الحال،  35وومین ہیلپ لائن ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کام کر رہا ہے ۔(مغربی بنگال کی حکومت وومین ہیلپ لائن  نافذ نہیں کر رہی ہے) اور 31.10.2024 تک آغازسے 81.64 لاکھ سے زیادہ خواتین کی مدد کی گئی ہے۔

مشن شکتی رہنما خطوط کے مطابق، ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے اس اسکیم کے نفاذ کے لیے ذمہ دار ہیں۔ متعلقہ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام مرکز ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے وقتاً فوقتاً عوامی بیداری کی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔

یہ اطلاع خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں دی ۔

***

(ش ح۔اص)

UR No3840


(Release ID: 2083448) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Tamil