مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت 6جی اتحاد

Posted On: 11 DEC 2024 4:09PM by PIB Delhi

بھارت 6جی اتحاد نے ورکنگ گروپوں  میں سے ایک کے طور پر "سبز اور پائیداری" پر مبنی گروپ تشکیل دیا ہے۔ ورکنگ گروپ نے پائیدار اور سبز 6جی چلانے کے لیے ایک فریم ورک کی سفارش کی ہے۔ یہ فریم ورک خاص طور پر بھارتی ٹیلی مواصلات شعبے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد صنعت کے ہر پہلو میں پائیداری کو مربوط کرنا ہے۔ یہ فریم ورک پانچ کلیدی محرکات یعنی -مربوط پائیدار حکمرانی، سبز نیٹ ورک بنیادی ڈھانچہ، مدور معیشت اور ای - فضلہ انتظام کاری، اختراع اور صلاحیت سازی اور پالیسی کی وکالت اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر مبنی حکمرانی، پر احاطہ کرتا ہے ۔

یہ اطلاع مواصلات اور دیہی ترقیات کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3847


(Release ID: 2083434) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Tamil