نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلو انڈیا سرمائی کھیل: جنوری میں لیہہ اور فروری میں گلمرگ میزبانی کرے گا


مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ آئس اسپورٹس (آئس ہاکی اور آئس اسکیٹنگ) کی میزبانی کرے گا، جبکہ جموں و کشمیر برفانی کھیلوں(الپائن اسکیئنگ، نورڈک اسکیئنگ، اسکی کوہ پیمائی اور اسنو بورڈنگ)کا انعقاد کرے گا

Posted On: 11 DEC 2024 6:01PM by PIB Delhi

کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ 23 سے 27 جنوری 2025 تک آئس مقابلوں کی میزبانی کرے گا ،جبکہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے 22 سے 25 فروری 2025 تک آئس مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

سرمائی کھیل، اگلے سال اپریل میں بہار میں طے شدہ یوتھ اینڈ پیرا گیمز کے ساتھ کھیلو انڈیا سیزن کا آغاز کرے گا۔ کھیلو انڈیا یونیورسٹی کھیل بھی زیر تجویز ہیں۔

کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا آغاز 2020 میں ہوا۔ تقریباً 1000 کھلاڑیوں نے، جن میں 306 خواتین بھی شامل ہیں، افتتاحی ایڈیشن میں حصہ لیا۔ گزشتہ برسوں میں شرکت میں اضافہ ہوا ہے۔ 2021 میں 1350 سے زیادہ اور 2022 میں 1500 سے زیادہ کھلاڑیوں نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی بڑھتی ہوئی کشش کو اجاگر کیا۔

کے آئی ڈبلیو جی کے 2024 کے تکرار میں 1200 سے زائد شرکاء کی شرکت دیکھی گئی، جس میں 700 سے زیادہ کھلاڑی، 141 معاون عملہ، 113 تکنیکی اہلکار، 250 سے زائد رضاکار اور کھیلوں سے متعلق مخصوص رضاکار اور کل 136 تمغے داؤ پر تھے۔

یہ (2024) بھی پہلا موقع تھا جب نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ مل کر نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کھیلوں کے تکنیکی انعقاد کا انتظام کیا۔

عزت مآب مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا ‘‘ہم ایک بار پھر کھیلو انڈیا گیمز کے ایک دلچسپ سیزن کا انتظار کر رہے ہیں۔ سرمائی کھیل اہم ہوں گے کیونکہ ہندوستان کو 2026 کے سرمائی اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے بہترین ایتھلیٹس تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔’’

یہ دوسرا سال ہو گا جب یوٹی لداخ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے ایک حصے کی میزبانی کرے گا۔ 2024 ایڈیشن سے پہلے، جموں و کشمیر تمام تقریبات کی میزبانی کرتا تھا۔ لیہہ نے فروری 2024 میں اسکیٹنگ اور ہاکی جیسے آئس ایونٹس کی کامیابی سے میزبانی کی۔ گلمرگ نے ہمیشہ کی طرح اسنو ایونٹس جیسے اسکینگ اور اسنو بورڈنگ کی میزبانی کی۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ‘‘ہماری کوشش ہے کہ موسم سرما کے کھیلوں کو فروغ دیا جائے اور زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو اسکیئنگ اور اسکیٹنگ کرنے کی ترغیب دی جائے۔ ہم پہلے ہی دور دراز کے ہمالیائی دیہاتوں کے بہت سے کھلاڑیوں کو ان کھیلوں میں حصہ لیتے ہوئے دیکھ چکے ہیں۔ یہ بہت حوصلہ افزا ہے۔’’

*************

(ش ح ۔م م۔ن ع(

U.No 3859


(Release ID: 2083361) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Hindi