مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ ٹیلی مواصلات کو مضبوط بنانے کی کوشش

Posted On: 11 DEC 2024 4:13PM by PIB Delhi

حکومت نے حالیہ برسوں میں محکمہ ٹیلی مواصلات کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات اور اصلاحات کی ہیں، جیسے:

• ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ، 2023 کا نوٹیفکیشن اور نفاذ، جو محکمے کو زیادہ ریگولیٹری اتھارٹی اور ابھرتے ہوئے ٹیلی کام منظر نامے کے مطابق ڈھالنے کے لیے لچک فراہم کرتا ہے۔

• حکومت ہندوستان کو تکنیکی ترقی میں سب سے آگے رکھنے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے 5جی ، 6جی، اور کوانٹم ٹیکنالوجیز کی تحقیق اور ترقی میں رہنمائی کرنے کے لیے محکمہ کی مدد کر رہی ہے۔

• حکومت ٹیلی مواصلات کے بنیادی ڈھانچے، تکنالوجی کے تبادلے، پالیسی کی ترقی، اور ریگولیٹری فریم ورک کی ترقی کو فروغ دینے، عالمی ٹیلی مواصلات ماحولیاتی نظام میں ملک کی پوزیشن کو مزید بہتر بنانے اور بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کی غرض سے بین الاقوامی تعاون کے لیے محکمے کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔

• حکومت نے ٹیلی مواصلات کے شعبے کو موثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے محکمے کے اہلکاروں کے لیے متعدد صلاحیت سازی اور تربیتی پروگرام شروع کیے ہیں تاکہ انھیں مطلوبہ اور عصری مہارتوں اور علم سے آراستہ کیا جا سکے۔

• حکومت نے لال فیتہ شاہی کو کم کرنے اور اپنے آپریشنوں  کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف ڈیجیٹل اقدامات کیے ہیں جیسے کہ راستے کی اجازت کے لیے سنگل ونڈو کلیئرنس، تیز اسپیکٹرم تخصیص، وغیرہ۔

• حکومت مختلف اقدامات جیسے کہ سنچار ساتھی پورٹل کا آغاز، ٹیلی مواصلات وسائل کے غلط استعمال سے متعلق معلومات کے اشتراک کے لیے ڈیجیٹل انٹیلی جنس پلیٹ فارم کا آغاز وغیرہ کے ذریعے سائبر جرائم اور مالی جعل سازی میں ٹیلی مواصلات وسائل کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے محکمہ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

لک کی تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں 5جی نیٹ ورک شروع کیا جا چکا ہے اور فی الحال 5جی خدمات ملک میں 783 میں سے 779 اضلاع میں دستیاب ہیں۔ ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کاروں کے ذریعہ فراہم کی جانے والی 5جی خدمات تکنیکی – تجارتی عمل داری پر مبنی ہیں۔ 31 اکتوبر 2024 تک، ملک بھر میں 5جی تکالوجی کے 4.6 لاکھ سے زائد بیس ٹرانسیور اسٹیشنز (بی ٹی ایس) نصب کیے جا چکے ہیں۔

یہ اطلاع مواصلات اور دیہی ترقیات کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3842


(Release ID: 2083359) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi