بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ہندوستان کو 2047 ترقی یافتہ ملک بنانے کی کوششیں
Posted On:
10 DEC 2024 4:31PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتاتا کہ پچھلے پانچ برسوں میں، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو)نے 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے وژن کو حاصل کرنے کے لئے اہم کوششیں کی ہیں۔ کلیدی اقدامات میں بڑے جہازوں کو ہینڈل کرنے کے لئے نئی میگا پورٹس کا قیام اور ڈیپ ڈرافٹ پورٹس تیار کرنا شامل ہیں۔ کارگو کو بڑھانے کے لیے کارکردگی کو بہتر بنانے، ٹرمینل اور فیئر وے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے بندرگاہ کے آپریشنز کی جدید کاری اور ڈیجیٹلائزیشن اور اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے ذریعے مسافروں کی نقل و حرکت، سبز اقدامات بشمول‘‘ہریت ساگر’’ گرین پورٹ گائیڈ لائنز، گرین ہائیڈروجن/امونیا ہب کی ترقی، گرین ٹگ ٹرانزیشن پروگرام، کروز مسافروں کی آمدورفت کو دوگنا کرنے کے لیے کروز بھارت مشن، مہارت کی ترقی اور جہاز سازی کے لیے ایم ایس ایم ای کو تعاون شامل ہیں۔
بھارت کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کو شامل کرتے ہوئے، ہندوستان کے سمندری شعبے کی مجموعی ترقی کے لیے میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 تیار کیا ہے۔ اس پیش رفت کو آگے بڑھاتے ہوئے، وزارت نے امرت کال ویژن 2047 بھی تیار کیا ہے، جو اگلے 25 برسوں کے لیے ایک جامع نقش را ہ ہے۔ میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 میں بندرگاہوں کا بنیادی ڈھانچہ، لاجسٹکس کی کارکردگی اور پائیداری جیسے 10 موضوعات شامل ہیں۔ امرت کال وژن 2047 سبز اقدامات، کروز سیکٹر کا فروغ اور تکنیکی اختراع سمیت 11 موضوعات کے ساتھ اس کو توسیع دی گئی ہے۔ ہندوستان کو ایک سرکردہ سمندری ملک میں تبدیل کرنے کے لیے 300 سے زیادہ اقدامات کی پہچان کی گئی ہے۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے 2047 تک ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کے حصول میں ان کی ممکنہ شراکت کی بنیاد پر پالیسیوں اور اسکیموں کا جائزہ لیا ہے، جس کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔
ضمیمہ
سال 2047 تک ‘وکست بھارت ’ کے ہدف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہونے والی پالیسیوں/ اسکیموں اور قانونی التزام کی تفصیلات:
- مرچینٹ شپنگ بل: ملک میں مرچینٹ شپنگ کو کنٹرول کرنے والے ریگولیٹری فریم ورک کو جدید بنانا، ترقی کو فروغ دینا اور بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کو بڑھانا۔
- اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے ماحولیاتی نظام کی سبز تبدیلی کےلئے ہریت نوکا کے رہنما اصول۔
- گھریلو صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے جہاز سازی اور جہازوں کی مرمت کی پالیسی۔
- میری ٹائم سیکٹر کی منفرد اور خاطر خواہ فنڈنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک وقف میری ٹائم ڈیولپمنٹ فنڈ کا جائزہ۔
- کوسٹل شپنگ بل: کوسٹل شپنگ میں لائسنسنگ کے اصولوں کو آسان بنانے اور آپریشنز کو ہموار کرتے ہوئے اور اس شعبے کو عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے شپنگ سیکٹر کو زندہ کرنا۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ت ع
(Release ID: 2083121)
Visitor Counter : 15