اسٹیل کی وزارت
میٹل اسکریپنگ سینٹرز کا قیام
Posted On:
10 DEC 2024 4:43PM by PIB Delhi
ا سٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں حکومت کی طرف سےکئے گئے اقدامات کے سلسلے میں بتایا جو کہ درج ذیل ہیں:-
- اسٹیل اسکریپ ری سائیکلنگ پالیسی 2019 مختلف ذرائع سے تیار کردہ آہنی اسکریپ کی سائنسی پروسیسنگ اور ری سائیکلنگ کے لیے ہندوستان میں دھاتی اسکریپنگ مراکز کے قیام کی سہولت اور فروغ دینے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتی ہے۔
- سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم اوآر ٹی ایچ) نے وہیکل اسکریپنگ پالیسی تیار کی ہے، جس میں پرانی، آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو مرحلہ وار طریقے سےباہر کرنے کے لیے ایک ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے مراعات/تحفظات کا ایک نظام شامل ہے۔
- پالیسی کے تحت ایم او آر ٹی ایچ نے وہیکل اسکریپنگ فیسیلٹی (آر وی ایس ایف) کے رجسٹریشن اور فنکشنز کے لیے ضوابط جاری کیے ہیں، جو کہ دھات اور دیگر مواد کی مزید بازیافت کے لئے آلودگی کو ختم کرنے اور اینڈ آف لائف وہیکلز (ای ایل وی ایس) کو ختم کرنے کے لیے درکار طریقہ کار اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
- ایم ایس ٹی سی لمیٹڈ، جو اسٹیل کی وزارت کے تحت ایک سی پی ایس ای ہے، نے مہندرا ایکسیلو کے ساتھ مہندرا ایم ایس ٹی سی ری سائیکلنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (ایم ایم آر پی ایل) کے نام سے مشترکہ منصوبے کے تحت نوئیڈا، چنئی، اندور، احمد آباد، گوہاٹی اور بنگلور میں چھ رجسٹرڈ وہیکل اسکریپنگ سہولیات (آر وی ایس ایف) قائم کی ہیں۔
- حکومت ہند نے خطرناک اور دیگر فضلہ (انتظام اور عبوری نقل و حرکت) کے قواعد، 2016 کو متعارف کیا ہے تاکہ محفوظ طریقے سے ہینڈلنگ، اسٹوریج، ری سائیکلنگ، استعمال اور خطرناک اور دیگر فضلہ کو ماحولیاتی طور پر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکے۔
- کانوں کی وزارت نے ایک باضابطہ اور اچھی طرح سے منظم ری سائیکلنگ ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے ‘نیشنل نان فیرس میٹل اسکریپ ری سائیکلنگ فریم ورک، 2020’ جاری کیا ہے۔ فریم ورک ا سکریپ کی ری سائیکلنگ اور پروسیسنگ اور دھاتی اسکریپ کی ری سائیکلنگ کی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک طریقہ کار تیار کرنے کے لیے معیاری طریقہ کار مرتب کرتا ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ت ع
(Release ID: 2083085)
Visitor Counter : 12