اسٹیل کی وزارت
کاربن سے پاک کرنے کی سمت اقدا م
Posted On:
10 DEC 2024 4:42PM by PIB Delhi
اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمار اسوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اسٹیل کے شعبے میں ڈیکاربونائزیشن اور وسائل کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:-
(1) اسٹیل کی وزارت نے اس مقصد کے لئے اس وزارت کی طرف سے تشکیل دی گئی 14 ٹاسک فورسز کی سفارشات کے مطابق ‘‘ہندوستان میں اسٹیل کے شعبے کو کو گریننگ: نقش راہ اور کام کا منصوبہ’’کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ یہ رپورٹ ا سٹیل سیکٹر کا ایک جامع جائزہ فراہم کرتی ہے،ا سٹیل سیکٹر کے ڈیکاربنائزیشن کے مختلف طریقے کو ہموار کرتی ہے اور اس کے لئے حکمت عملی، ایکشن پلان اور روڈ میپ تیار کرتی ہے۔
(2) نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) نے گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور استعمال کے لیے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن تیار کیا ہے۔ اسٹیل کی وزارت اس مشن میں شراکت دار ہے اور اس نے اس مشن کے تحت کوئلہ/کوک کی کھپت کو کم کرنے کے لیے عمودی شافٹ میں 100فیصد ہائیڈروجن کا استعمال کرتے ہوئے ڈی آر آئی پیدا کرنے کے لئے دو پائلٹ پروجیکٹ اور موجودہ بلاسٹ فرنیس میں ہائیڈروجن کے استعمال کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ سے نوازا ہے۔
(3) خام مال کے طور پرا سٹیل کے اسکریپ کا استعمال اخراج کو 58فیصد تک کم کرتا ہے۔ اسٹیل ا سکریپ کی ری سائیکلنگ پالیسی، 2019، جو وزارت اسٹیل کی طرف سے تیار کی گئی ہے، اس میں گھریلو طور پر تیار کردہ اسکریپ کی دستیابی کو بڑھانے کا تصور کیا گیا ہے۔ موٹر وہیکلز (گاڑیوں کی اسکریپنگ کی سہولت کی رجسٹریشن اور کارکردگی) روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے ستمبر 2021 کے قواعد اسٹیل کے شعبے میں اسکریپ کی دستیابی کو بڑھانے کا تصور کرتے ہیں۔
(4) نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کی طرف سے جنوری 2010 میں شروع کیا گیا قومی شمسی مشن شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دیتا ہے اور اسٹیل انڈسٹری کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
(5) پرفارم ، اچیو اینڈ ٹریڈ (پی اے ٹی) اسکیم، نیشنل مشن فار اینہانسڈ انرجی ایفیشنسی کے تحت، توانائی کی کھپت کو کم کرنے کے لیے اسٹیل انڈسٹری کو ترغیب دیتی ہے۔
(6) وزارت اسٹیل کی طرف سے جاری کردہ قومی اسٹیل پالیسی، 2017 میں ایسی ٹیکنالوجیز کو اپنانے پر زور دیا گیا ہے، جو ماحولیات کو کم سے کم نقصان پہنچانے اور اعلیٰ درجے کے اور خصوصی اسٹیل کی پیداوار کے ساتھ مؤثر اور مؤثر گھریلو وسائل کے لیے سازگار ہوں جو جدید ترین صنعتی اور سائنسی ایپلی کیشنز کے لیے درکار ہیں۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ت ع
(Release ID: 2083064)
Visitor Counter : 13