زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زرعی شعبے میں نئے پالیسی اقدامات
Posted On:
10 DEC 2024 5:06PM by PIB Delhi
زراعت خالص ایک ریاستی معاملہ ہے، تاہم حکومتِ ہند مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے تحت مناسب پالیسی اقدامات اور بجٹ مختص کر کے ریاستوں کی کوششوں میں تعاون فراہم کرتی ہے ۔ حکومتِ ہند کی مختلف اسکیمیں اور پروگرامز کسانوں کی بہبود کے لیے بنائے گئے ہیں، جن کا مقصد فصلوں کی پیداوار میں اضافہ، منافع بخش آمدنی اور کسانوں کو مالی مدد فراہم کرنا ہے ۔ ملک میں زراعت کی تیز رفتار اور وسیع ترقی کی غرض سے موجودہ حکومت میں مرکزی کابینہ نے درج ذیل پروگرامز کی منظوری دی ہے:
1. کلین پلانٹ پروگرام: مرکزی کابینہ نے 9 اگست 2024 کو کلین پلانٹ پروگرام (سی پی پی) کی منظوری دی، جس کے لیے 1765.67 کروڑ روپے مختص کیے گئے ۔ اس پروگرام کا مقصد باغبانی فصلوں کی پیداوار اور معیار کو بہتر بنانا ہے، جس کے تحت بیماری سے پاک پودے فراہم کیے جائیں گے ۔ یہ پروگرام ماحولیاتی طور پر موافق فصلوں کی اقسام کی ترویج اور پیداوار میں اضافے میں مددگار ثابت ہوگا ۔
2. ڈیجیٹل زرعی مشن: مرکزی کابینہ نے 2 ستمبر 2024 کو ڈیجیٹل زرعی مشن کی منظوری دی، جس کے لیے 2817 کروڑ روپے مختص کیے گئے، جن میں 1940 کروڑ روپے مرکزی سرکار کا حصہ ہے ۔ یہ مشن ایک جامع اسکیم کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل زراعت کی ترقی کے لیے سرکاری بنیادی ڈھانچہ بنانا، عام فصلوں کے تخمینے کے لئے ڈیجیٹل سروے (ڈی جی سی ای ایس) کا نفاذ اور دیگر آئی ٹی اقدامات کو فروغ دینا ہے ۔
3. زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ اسکیم کا توسیعی دائرہ: مرکزی کابینہ نے 28 اگست 2024 کو زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ اسکیم کے توسیعی دائرہ کی منظوری دی، تاکہ ملک میں زرعی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جا سکے اور کسانوں کو مضبوط سہولت فراہم کی جاسکے ۔ اس اسکیم کے تحت نئے منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جن میں کمیونٹی فارمنگ اثاثوں کے لیے انفراسٹرکچر، مربوط پروسیسنگ پروجیکٹس، اور پی ایم کسم ’اے‘کے تحت منصوبے شامل ہیں ۔
4. نیشنل مشن آن ایڈیبل آئلز – آئل سیڈز: مرکزی کابینہ نے 3 اکتوبر 2024 کو نیشنل مشن آن ایڈیبل آئلز – آئل سیڈز (این ایم ای او – آئل سیڈس) کی منظوری دی، جس کے لیے 10,103 کروڑ روپے مختص کیے گئے ۔ اس مشن کا مقصد خوردنی تیل کے لیے مقامی بیجوں کی پیداوار کو فروغ دینا اور خود کفالت حاصل کرنا ہے ۔ یہ مشن 25- 2024 سے 31 - 2030 کے دوران نافذ کیا جائے گا ۔
5. قدرتی کاشتکاری کے لیے قومی مشن: مرکزی کابینہ نے 25 نومبر 2024 کو قدرتی کاشتکاری کے لیے قومی مشن (این ایم این ایف) کو ایک آزاد مرکزی اسپانسرڈ اسکیم کے طور پر منظوری دی ۔ اس اسکیم کے لیے کل 2481 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں 1584 کروڑ روپے مرکز کا حصہ اور 897 کروڑ روپے ریاستوں کا حصہ ہے ۔
مزید اہم پروگرامز 25 -2024 کے دوران:
1. نیشنل پیسٹ سرویلنس سسٹم (این پی ایس ایس)
2. ایگری شور – زرعی اسٹارٹ اپس اور دیہی انٹرپرائزز کے لیے فنڈ
3. کرشی نویش پورٹل (پہلا مرحلہ)
4. کرشی ڈی ایس ایس پورٹل – ہندوستانی زراعت کے لیے جغرافیائی پلیٹ فارم
5. پائیدار زرعی طریقوں کے لیے رضاکارانہ کاربن مارکیٹ (وی سی ایم) کا تعارف
یہ معلومات وزیرِ مملکت برائے زراعت و کسانوں کی بہبود، جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
*****
ش ح ۔ م ع ۔ م ت
U - 3763
(Release ID: 2082957)
Visitor Counter : 34