لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا کے اسپیکر اور ارکانِ پارلیمنٹ نے جناب سی راجہ گوپال اچاری کو گلہائے عقیدت پیش کیے

Posted On: 10 DEC 2024 6:17PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010TJ1.jpg

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے 10 دسمبر 2024 کو بھارت رتن جناب سی راجہ گوپال اچاری کی سالگرہ کے موقع پر سمودھان سدن کے مرکزی ہال میں انہیں گلہائے عقیدت پیش کیے ۔

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج سمودھان سدن کے مرکزی ہال میں بھارت رتن جناب چکرورتی سی راجہ گوپال اچاری کی سالگرہ کے موقع پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WCQ4.jpg

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش، اراکینِ پارلیمنٹ اور سابق اراکینِ پارلیمنٹ نے 10 دسمبر 2024 کو سمودھان سدن کے مرکزی ہال میں بھارت رتن جناب سی راجہ گوپال اچاری کی سالگرہ کے موقع پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔

راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش، اراکینِ پارلیمنٹ، سابق اراکینِ پارلیمنٹ اور لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اُتل کمار سنگھ نے بھی اس موقع پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔

لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے شائع کردہ جناب سی راجہ گوپال اچاری کی حیات پر مشتمل ایک کتابچہ، جو ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں تیار کیا گیا تھا، تقریب میں شرکت کرنے والوں کو پیش کیا گیا ۔

جناب سی راجہ گوپال اچاری کی تصویر کی رونمائی 21 اگست 1978 کو پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں اُس وقت کے صدرِ جمہوریہ، جناب این سنجیوا ریڈی کے ذریعے کی گئی تھی ۔

جناب چکرورتی راجہ گوپال آچاری، جنہیں محبت سے ’راجہ جی‘ کہا جاتا ہے، ایک عظیم محبِ وطن، سماجی اصلاحات کے علمبردار، عظیم مفکر، بلند پایہ عالم، زیرک سیاستدان، مشہور وکیل، قابل منتظم اور سب سے بڑھ کر انسانیت کے علمبردار تھے ۔  جناب راجہ گوپال اچاری 10 دسمبر 1878 کو تھوراپلی گاؤں، ضلع سیلم، مدراس صوبے میں پیدا ہوئے ۔

14 جولائی 1937 کو جناب راجہ گوپال اچاری نے اُس وقت کے مدراس صوبے کے وزیرِاعظم کا عہدہ سنبھالا ۔  وہ بھارت کے آخری گورنر جنرل تھے ۔  آزادی کے بعد، جناب راجہ گوپال اچاری کو مغربی بنگال کا گورنر مقرر کیا گیا ۔  دسمبر 1950 میں سردار پٹیل کی وفات کے بعد، جناب راجہ گوپال اچاری کو بھارت کی مرکزی حکومت میں وزیرِ داخلہ مقرر کیا گیا ۔

ملک کی خدمت کے اعتراف میں، جناب سی راجہ گوپال اچاری کو 1954 میں ’بھارت رتن‘ سے نوازا گیا ۔  وہ یہ اعلیٰ ترین شہری اعزاز حاصل کرنے والے پہلے شخص تھے ۔

*****

 

ش ح   ۔  م ع  ۔  م ت                                          

U - 3762


(Release ID: 2082930) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Tamil