کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
دواسازی اور طبی آلات سے متعلق بھارتی بیورو (پی ایم بی آئی) نے دیہی علاقوں میں ادویات تک رسائی کو بڑھانے کے لیے امداد باہمی کے سیکٹر کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے ۔ اس اقدام کے تحت بنیادی زرعی امداد باہمی کی سوسائٹیز (پی اے سی ایس) کے ذریعے جن اوشدھی کیندرز قائم کیے جائیں گے
Posted On:
10 DEC 2024 4:57PM by PIB Delhi
دیہی علاقوں میں ادویات تک رسائی بڑھانے کے لیے، دواسازی اور طبی آلات سے متعلق بھارتی بیورو (پی ایم بی آئی)، جو پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کی عملدرآمدی ایجنسی ہے، نے کوآپریٹو سیکٹر کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔ اس شراکت کے تحت بنیادی زرعی امداد باہمی کی سوسائٹیز (پی اے سی ایس) کے ذریعے جن اوشدھی کیندرز قائم کیے جا رہے ہیں ۔ 30 نومبر 2024 تک، 2690 سے زیادہ پی اے سی ایس کو ابتدائی منظوری دی گئی ہے اور پی اے سی ایس کے ذریعے 687 جن اوشدھی کیندرز کھولے جا چکے ہیں ۔
حکومت نے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کے تحت جن اوشدھی کیندرز (جے اے کیز) قائم کرنے کا آغاز کیا ہے ۔ ان مراکز کے قیام کے لیے انفرادی کاروباری افراد، این جی اوز، سوسائٹیز، ٹرسٹس، فرمز اور نجی کمپنیوں وغیرہ سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں ۔ نئے مراکز کے درمیان 1 کلومیٹر کا فاصلہ برقرار رکھا جاتا ہے ۔ تمام اضلاع سے درخواستیں www.janaushadhi.gov.in کے ذریعے آن لائن طلب کی گئی ہیں ۔ یہ عمل بلاک اور ضلع کی سطح پر جن اوشدھی کیندرز کے قیام میں آسانی پیدا کرتا ہے ۔ نئے مراکز کے قیام کے لیے کسی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے (یو ٹی) کے لیے مخصوص ہدف مقرر نہیں کیا گیا ہے ۔
جن اوشدھی ادویات کی طلب کے مطابق مرکزی سرکار کی صحت اسکیم (سی جی ایچ ایس) کے ڈسپنسریوں، مختلف اے آئی آئی ایم ایس اور اسپتالوں کو سپلائی کی جارہی ہیں ۔ تمام جن اوشدھی کیندر مالکان کو ان کی ماہانہ خریداری پر 20 فیصد تک کا ترغیبی معاوضہ دیا جاتا ہے، جس کی حد 20,000 روپے ماہانہ ہے ۔ اس کے علاوہ، شمال مشرقی ریاستوں، ہمالیائی علاقوں، جزائر، اور نیتی آیوگ کے ذریعے بیان کردہ پسماندہ اضلاع یا خواتین کاروباریوں، سابق فوجیوں، معذور افراد (دیویانگ جن) اور درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے افراد کے ذریعے کھولے گئے مراکز کو فرنیچر، کمپیوٹرز، ریفریجریٹرز اور دیگر اشیاء کے لیے 2 لاکھ روپے کی ایکمشت مدد فراہم کی جاتی ہے ۔
آپریشنل مدد کے لیے، ریاستی سطح کے مارکیٹنگ افسران درخواست دہندگان کو ڈرگ لائسنس حاصل کرنے اور جن اوشدھی کیندرز تک ادویات کی فراہمی کے عمل میں مدد فراہم کرتے ہیں، جو کہ جن اوشدھی کے ڈسٹری بیوٹر اور گودام نیٹ ورک کے ذریعے ممکن بنایا گیا ہے ۔
یہ معلومات مرکزی وزیر مملکت برائے کیمیکلز اور فرٹیلائزرز محترمہ انوپریا پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ۔
****
ش ح ۔ م ع ۔ م ت
U - 3761
(Release ID: 2082919)
Visitor Counter : 16