بھاری صنعتوں کی وزارت
الیکٹرک گاڑیوں کی نئی پالیسی
Posted On:
10 DEC 2024 4:30PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے وزیر مملکت جناب بھوپتھیراجو سری نواسا ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ بھاری صنعتوں کی وزارت کی جانب سے ایسی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی۔ تاہم، ایم ایچ آئی نے ملک میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) کو اپنانے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے 2024 میں درج ذیل نئی اسکیموں کو مطلع کیا ہے:-
پی ایم الیکٹرک ڈرائیو ریوولیوشن ان انوویٹو وہیکل انہانسمنٹ (پی ایم ای -ڈرائیو) اسکیم: 10,900 کروڑ روپے کی لاگت والی اس اسکیم کو 29 ستمبر 2024 کو مطلع کیا گیا تھا۔ یہ دو سالہ اسکیم ہے جس کا مقصد ای-2ڈبلیو سمیت، e-3ڈبلیو، ای ٹرک، ای بسیں، ای ایمبولینس، ای وی پبلک چارجنگ اسٹیشن اور جانچ ایجنسیوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ الیکٹرک گاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہے۔
پی ایم ای-بس سیوا-پیمنٹ سکیورٹی میکانزم (پی ایس ایم) اسکیم: یہ اسکیم 28.اکتوبر.2024 کو مطلع کی گئی ہے، اس کا خرچ 3,435.33 کروڑ روپےہے اور اس کا مقصد 38,000 سے زیادہ الیکٹرک بسوں کی تعیناتی میں مدد کرنا ہے۔ اسکیم کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (پی ٹی اے) کی طرف سے ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں ای-بس آپریٹرز کو ادائیگی کی حفاظت فراہم کرنا ہے۔
ہندوستان میں الیکٹرک کاروں کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کی اسکیم (ایس پی ایم ای پی سی آئی) کو 15 مارچ 2024 کو مطلع کیا گیا تھا تاکہ ہندوستان میں الیکٹرک کاروں کی تیاری کو فروغ دیا جاسکے۔ اس کے لیے درخواست دہندگان کو کم از کم 4150 کروڑ روپےکی سرمایہ کاری کرنے اور تیسرے سال کے اختتام پر 25فیصد کا کم از کم ڈی وی اے اور پانچویں سال کے اختتام پر 50فیصد ڈی وی اے حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
****
ش ح۔ ام
U NO 3757
(Release ID: 2082886)
Visitor Counter : 15