بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی ایچ ای ایل کےلئے زمین

Posted On: 10 DEC 2024 4:33PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے وزیر مملکت جناب بھوپتھیراجو سری نواسا ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  یہ معلومات  دی کہ کل 6045.18 ایکڑ زمین سابقہ ​​ہیوی الیکٹریکلز (انڈیا) لمیٹڈ کے لیے بھوپال میں ہیوی الیکٹریکل ایکوپمنٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کے عوامی مقصد کے لیے حاصل کی گئی تھی، جسے 1974 میں بی ایچ ای ایل کو منتقل کیا گیا تھا۔ کل اراضی میں سے، بی ایچ ای ایل نے 1565.97 ایکڑ اراضی ریاستی اور مرکزی حکومت کو مختلف عوامی مقاصد کے لیے قواعد کے مناسب عمل کی پیروی کے بعد منتقل کر دی ہے۔ فی الحال، بی ایچ ای ایل کے پاس اپنے حال اور مستقبل کے منصوبوں کے لیے بھوپال میں صرف 4479.21 ایکڑ اراضی ہے۔

بی ایچ ای ایل، بھوپال میں زمین کے استعمال کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:-

نمبر شمار

تفصیل

رقبہ (ایکڑ میں )

1.

فیکٹری/پلانٹ کی کل زمین

580.76

2.

ٹاؤن شپ/شہری جنگلات اور دیگر علاقے

3898.45

 

کل

4479.21

 

 

 

 

 

 

 

 

بی ایچ ای ایل، بھوپال میں تقریباً 216 ایکڑ اراضی اس وقت غیر مجاز تجاوزات کی زد میں ہے۔ تجاوزات کے خاتمے کے لیے، بی ایچ ای ایل نے بار بار ریاستی حکام کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے۔ بی ایچ ای ایل نے اس سے قبل بھی بی ایچ ای ایل کی زمین پر واقع کچی آبادیوں کی دوبارہ آبادکاری کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ ایک ایم او یو کیا تھا۔ ایم او یو کی شرائط کے مطابق، بی ایچ ای ایل نے اس مقصد کے لیے 200 ایکڑ اراضی ریاستی حکام کو منتقل کر دی ہے۔

پروڈکٹ پروفائل کے تنوع پر غور کرتے ہوئے، بی ایچ ای ایل کے پاس بی ایچ ای ایل، بھوپال میں کوئی اضافی زمین نہیں ہے۔

ش ح۔ ام

******

U NO   3748


(Release ID: 2082879) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi