بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بڑی بندرگاہوں پر کاربن کا اخراج

Posted On: 10 DEC 2024 4:33PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے ’’ہریت ساگر‘‘ گرین پورٹ کے رہنما خطوط  جاری کئے ہیں تاکہ پائیدار ترقی اور مختلف سبز اقدامات کے ذریعے کاربن  اخراج میں کمی کے لیے اہم بندرگاہوں کو ایک فریم ورک فراہم کیا جا سکے۔ ان میں قابل تجدید توانائی کے حصے میں اضافہ، بندرگاہ کے آلات کی بجلی کاری، متبادل ایندھن پر مبنی پورٹ کرافٹ، ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کی تنصیب اور ایل این جی بنکرنگ کی سہولت، ہائیڈروجن کی افزائش اور اس کے اجزا کے  بنکرنگ کی سہولت شامل ہے۔

رہنما خطوط کے مطابق، بڑی بندرگاہیں سال 2023 کو بنیاد بناکر کاربن کے اخراج میں کمی  کا پیمانہ  طے کرنے  کے عمل میں مصروف ہیں ۔کاربن کے اخراج میں کمی کے ہدف کی سی او 2 کے  فی ٹن کارگو  فیصدی اخراج سے پیمائش کی جاتی ہے۔

بڑی بندرگاہوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں بندرگاہ کے آلات کی بجلی کاری، پورٹ کرافٹس کو جہاز سے ساحل تک بجلی فراہمی، شمسی اور ہوا سے توانائی جیسے قابل تجدید توانائی کے حصوں میں اضافے  شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔   ض ر ۔ن م۔

U-3753


(Release ID: 2082877) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Tamil