سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پارلیمانی سوال: شریشٹھااسکیم
Posted On:
10 DEC 2024 4:07PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کے وزیر مملکت جناب رام داس آٹھولے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مرکوز علاقوں میں ہائی اسکولوں کے طلباء کے لیے رہائشی تعلیم کی اسکیم (شریشٹھا) دو موڈ میں نافذ کی جا رہی ہے:
موڈ – 1 کے تحت، ہر سال 3,000 ہونہار درج فہرست ذات کے طلباء کا انتخاب نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ذریعے کرائے جانے والے نیشنل انٹرنس ٹیسٹ (این ای ٹی ایس) کے ذریعے کیا جاتا ہے جو سی بی ایس ای/ریاستی بورڈز سے منسلک نجی رہائشی اسکولوں میں 9ویں اور 11ویں جماعت میں داخلے کے لیے ہوتے ہیں۔ ان طلبا کو 12ویں جماعت تک ان کی تعلیم مکمل ہونے تک مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔
موڈ – 2 کے تحت، درج فہرست ذات کے طلباء کے لیے پرائمری اور سیکنڈری سطح پر غیر رہائشی اسکولوں، رہائشی اسکولوں اور ہاسٹلوں کو چلانے کے لیے تنظیموں کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔
اسکیم کے موڈ- 1 کے تحت منتخب درج فہرست ذات کے طلباء کی تعداد درج ذیل ہے:
نمبر شمار
|
سال
|
چنے گئے درج فہرست ذات کے طلباء
|
1
|
2022-23
|
1,468
|
2
|
2023-24
|
2,543
|
3
|
2024-25
|
2,961
|
کل
|
6,972
|
مرکزی شعبے کی اسکیم ہونے کی وجہ سے ریاست کے حساب سے فنڈ مختص نہیں کیا جاتا ہے۔ سال 22-2021 سے24-2023 تک اسکیم کے تحت کل بجٹ مختص اور فنڈز درج ذیل ہیں:
(روپے کروڑ میں)
نمبر شمار
|
سال
|
نظر ثانی شدہ تخمینہ
|
اخراجات
|
1
|
2021-22
|
63.21
|
38.04
|
2
|
2022-23
|
89.00
|
51.12
|
3
|
2023-24
|
90.65
|
81.57
|
کل
|
242.86
|
170.73
|
اسکیم کے دونوں موڈز کے تحت رہائشی اسکولوں کی کل تعداد درج ذیل ہے:
موڈ -1
|
246
|
موڈ -2
|
51
|
کل
|
297
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ض ر ۔ن م۔
U- 3737
(Release ID: 2082798)
Visitor Counter : 17