وزارت آیوش
آیوش ویزا ان غیر ملکیوں کے لیے جو آیوش سسٹم آف میڈیسن کے تحت علاج کے لیے ہندوستان آنے والے ہیں
ہندوستان کا سرکاری پورٹل برائے میڈیکل ویلیو ٹریول (ایم وی ٹی) – ‘‘ون اسٹاپ’’ پورٹل ان لوگوں کے لئے معلومات کی سہولت کے لئے تیار کیا گیا ہے جو بیرون ملک سے ہندوستان میں طبی علاج حاصل کرنا چاہتے ہیں
Posted On:
10 DEC 2024 4:25PM by PIB Delhi
حکومت نے 27 جولائی 2023 کو آیوش سسٹم آف میڈیسن کے تحت علاج کروانے کے لیے ہندوستان آنے والے غیر ملکیوں کے لیے آیوش ویزا کا ایک الگ زمرہ متعارف کرایا ہے۔ آیوش ویزا چار ذیلی زمروں کے تحت دستیاب ہے یعنی (i) آیوش ویزا (اے وائی -1،( ii) آیوش اٹینڈنٹ ویزا (اے وائی -2) )، (iiiای-آیوش ویزا اور (iv) ای-آیوش اٹینڈنٹ ویزا۔ آیوش ویزا کسی ایسے غیر ملکی کو دیا جاتا ہے جس کا واحد مقصد آیوش سسٹم کے ذریعے علاج کی دریافت کرنا ہے جیسے کہ کسی اسپتال/ فلاح و بہبود کے مرکز میں کسی بھی سرکاری اتھارٹی (آئی ای ایس) کے ساتھ تسلیم شدہ اور رجسٹرڈ ہو یا نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ برائے اسپتال اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں (این اے بی ایچ) )/ نیشنل کمیشن فار ہومیوپیتھی (این سی ایچ)/ نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم) کے تسلیم شدہ اسپتال آیوش خدمات فراہم کرتے ہیں۔
04.دسمبر.2024 تک کل 123 ریگولر آیوش ویزا، 221 ای-آیوش ویزا اور 17 ای-آیوش اٹینڈنٹ ویزا جاری کیے گئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے میڈیکل ویلیو ٹریول (MVT) کے لیے ہندوستان کا سرکاری پورٹل شروع کیا ہے، جو کہ ایڈوانٹیج ہیلتھ کیئر انڈیا پورٹل ہے۔ یہ ایک "ون اسٹاپ" پورٹل ہے جو ان لوگوں کے لیے معلومات کی سہولت کے لیے تیار کیا گیا ہے جو بیرون ملک سے ہندوستان میں طبی علاج حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کوئی بھی بین الاقوامی مریض جو ہندوستان میں طبی دیکھ بھال یا فلاح و بہبود کی خدمات کا خواہاں ہے وہ www.healinindia.gov.in پر لاگ ان کرکے ایڈوانٹیج ہیلتھ کیئر انڈیا پورٹل پر جا سکتا ہے۔
حکومت کا مقصد اسٹیک ہولڈرز جیسے آیوش سہولت فراہم کرنے والوں اور ایم وی ٹی میں شامل دیگر افراد کو حساس بنانا ہے۔ حکومت نے 30.ستمبر.2024 کو ممبئی میں آیوش میڈیکل ویلیو ٹریول سمٹ 2024 کا انعقاد کیا، جس کا موضوع تھا ‘آیوش میں عالمی ہم آہنگی: میڈیکل ویلیو ٹریول کے ذریعے صحت اور تندرستی کو تبدیل کرنا’، جس کا مقصد میڈیکل ویلیو ٹریول (ایم وی ٹی) میں ہندوستان کی پوزیشن کو جدید صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے ساتھ ادویات کے روایتی ہندوستانی نظام سے مربوط کرکے مضبوط کرنا ہے ۔ یہ معلومات آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
****
ش ح۔ ام
U NO 3743
(Release ID: 2082793)
Visitor Counter : 72