صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی معیار کی یقین دہانی کے معیارات کی تجدید


این کیو اے ایس کو مجموعی طور پر 16,586 صحت کی سہولیات حاصل  ہوئیں

Posted On: 10 DEC 2024 1:18PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے قومی معیار کی یقین دہانی کے معیارات(این کیو اے ایس) کو نافذ کیا ہے جو کہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت(ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے ذریعہ قائم کردہ ایک جامع فریم ورک ہے، جس کا مقصد صحت عامہ کی سہولیات پر فراہم کی جانے والی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے معیار کو یقینی بنانا اور اس میں اضافہ کرنا ہے۔

ابتدائی طور پر یہ معیار ضلع اسپتالوں کے لیے  نافذ کیے گئے تھے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عوامی صحت کی سہولتوں کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات محفوظ اورمریض پر مرکوزاور معیار کی ضمانت کے مطابق ہوں۔ بعد ازاں، یہ معیار سب ڈسٹرکٹ اسپتالوں(ایس ڈی ایچ) ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز(سی ایچ سی ایس)، آیوشمان آروگیا مندر – اربن پرائمری ہیلتھ سینٹر( اے اے ایم۔یو پی ایچ سی) ، آیوشمان آروگیا مندر – پرائمری ہیلتھ سینٹر (اے اے ایم۔پی ایچ سی) اور آیوشمان آروگیا مندر کے سب سینٹرز(اے اے ایم۔ ایس ایچ سیز) تک توسیع کر دیے گئے۔

تشخیص کی تعمیل میں آسانی کے لیے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا گیا اور 28 جون، 2024 کو ’آیوشمان آروگیہ مندر- ذیلی صحت مراکز(اے اے ایم۔ ایس ایچ سیز) کے قومی معیار کی یقین دہانی کے معیارات (این کیو اے ایس) سرٹیفیکیشن کے لیے ورچوئل اسسمنٹ کا آغاز کیا گیا۔

28 جون، 2024 کو، انٹیگریٹڈ پبلک ہیلتھ لیبارٹریز(آئی پی ایچ ایلز) کے لیے قومی معیار کی یقین دہانی کے معیارات (این کیو اے ایس) کو جانچ کے عمل اور نتائج کی درستگی اور درستگی کومزیدبہتر بنانے کے لیے شروع کیا گیا۔

31 اکتوبر 2024 تک ملک میں صحت کی سہولیات کی کل 16,586 تعداد نے این کیو اے ایس سرٹیفیکیشن حاصل  کے ہیں۔

معیارات کی تفصیلات جن کے تحت عوامی صحت کی سہولیات کو این کیو اے ایس سرٹیفیکیشن دیا جاتا ہے درج ذیل یو آر ایل پر دستیاب ہے:

https://qps.nhsrcindia.org/quality-assurance-framework/operational-guidelines

*****

ش ح-م ع ن۔ف ر

U No.3722


(Release ID: 2082657) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Tamil