ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
پارلیمانی سوال:- جنگلی جانوروں کے حملوں کی وجہ سے فصلوں کا نقصان
Posted On:
09 DEC 2024 8:53PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ انسانی جنگلی حیاتیات سمیت جنگلی حیاتیات کا تحفظ اور انتظام بنیادی طور پر ریاست/مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ جنگلی جانوروں سے کسانوں کی فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات وزارت میں جمع نہیں کی جاتی ہیں۔
جنگلی حیاتیات کے تحفظ اور فصلوں کو جنگلی جانوروں سے بچانے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اقدامات درج ذیل شامل ہیں:
- ملک میں جنگلی حیاتیات اور اس کے عادات کے انتظام کے لیے مرکز منصوبے جیسے 'ولڈ لائف ہیبٹس’ کی یکجا ترقی'، ‘پروجیکٹ ٹائیگر’ اور ’پروجیکٹ ایلی فینٹ(ہاتھی)’ شامل ہیں۔ ان منصوبوں میں جنگلی جانوروں کے حملوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات جیسے مویشیوں کی چوری، فصلوں کی تباہی، جان و مال کے ضیاع کے لیے معاوضہ بھی شامل ہے۔
- منصوبوں کے تحت امداد یافتہ سرگرمیوں میں جسمانی رکاوٹوں کی تعمیر/ترکیب شامل ہے، جیسے کانٹوں والی تار کی باڑ، سولر پاورڈ برقی باڑ، کیکٹس کا استعمال کرتے ہوئے حیاتیاتی باڑ، سرحدی دیواریں وغیرہ شامل ہے، تاکہ جنگلی جانوروں کو فصلوں کے کھیتوں میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔ جنگلی جانوروں کے لیے جنگل کے علاقوں میں کھانے اور پانی کی فراہمی بڑھا کر ان کی رہائش کو بہتر بنایا جاسکے تاکہ جنگلوں سے جانوروں کا بستیوں میں داخلہ کم ہو سکے اور مسائل پیدا کرنے والے جانوروں کو بھگانے کے لیے اینٹی ڈیپریڈیشن اسکواڈز کا قیام کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومتیں بھی جنگلی جانوروں کے ذریعہ فصلوں کو ہونے والے نقصان کے لیے اپنے فنڈز سے امداد فراہم کرتی ہیں۔
- III. وزارت نے دسمبر 2023 کے دوران جنگلی جانوروں کے حملوں کے نتیجے میں موت یا مستقل معذوری کی صورت میں معاوضہ کی امداد ی رقم میں اضافہ کیا ہے۔ اس وقت مرکز کے اسپانسر شدہ منصوبوں – 'جنگلی حیات کی رہائش ’ کی ترقی ،‘پروجیکٹ ٹائیگر اور ہاتھی’ کے تحت معاضہ کی امدادی رقم درج ذیل ہے:
Sl.
|
جنگلی جانوروں کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی نوعیت
|
معاوضہ کی امدادی رقم
|
i.
|
موت یا مستقل معذوری۔
|
10؍لاکھ روپے
|
ii.
|
شدید چوٹ
|
2؍لاکھ روپے
|
iii.
|
معمولی چوٹ
|
علاج کی لاگت فی شخص 25,000؍روپے تک
|
iv.
|
جائیداد/ فصلوں کا نقصان
|
ریاست / مرکز کے زیر انتظام حکومت ان کے ذریعہ مقرر کردہ لاگت کے اصولوں پر عمل پیرا ہوسکتی ہے۔
|
وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ جنگلی حیات کے سائنسی انتظام کے حصے کے طور پر جنگلی جانوروں کو پکڑنے اور متبادل رہائش گاہوں میں منتقل کرنے کے لیے چیف وائلڈ لائف وارڈن کو اختیار دیتا ہے۔
******
ش ح-م ع ن۔ف ر
U No.3721
(Release ID: 2082649)
Visitor Counter : 13