وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی جی ڈی آئی اے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے یونان کا دورہ کریں گے

Posted On: 09 DEC 2024 3:33PM by PIB Delhi

ڈائریکٹر جنرل، ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی جی ڈی آئی اے) لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا 10 سے 11 دسمبر 2024 تک یونان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران ڈی جی ڈی آئی اے یونان کی اعلیٰ عسکری قیادت بشمول ڈپٹی چیف آف ڈیفنس وائس ایڈمرل کرسٹوس ساسیاکوس اور ہیلینک نیشنل ڈیفنس جنرل اسٹاف کے ڈائریکٹرز سے بات چیت کریں گے۔

اس کے علاوہ، ڈی جی ڈی آئی اے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیر اہتمام تھنک ٹینک کی بات چیت میں شرکت کریں گے تاکہ سنگین دفاعی اور  اسٹریٹجک امور پر ماہرین کے ساتھ  تبادلہ خیال   کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ وہ یونان میں ہندوستان کے سفیر جناب رودریندر ٹنڈن کے ساتھ ہندوستان کے دفاعی تعلقات پر بات چیت بھی کریں گے۔

اس دورے میں معلومات اور بصیرت کے تبادلے پر بات چیت کی جائے گی جس کا مقصد مشترکہ سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے اور باہمی افہام و تفہیم کو مضبوط کرنا ہے۔ یہ دورہ یونان کے ساتھ گہرے دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے، اور عصری سلامتی کے خدشات سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ح ۔رض

U-3706  


(Release ID: 2082580) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Tamil