کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی پی آئی آئی ٹی نے ہندوستانی اسٹارٹ اپ میں سرمایہ کاری کرنے اور ان کی رہنمائی کے لیے فلپ کارٹ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
فلپ کارٹ کے 100 ملین امریکی ڈالر کے وینچر فنڈ کے ذریعے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی مجموعی ترقی کو فروغ دینے کی پہل
Posted On:
09 DEC 2024 7:54PM by PIB Delhi
صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے ایک اہم اقدام میں ہندوستان کی گھریلو ای کامرس مارکیٹ فلپ کارٹ کے ساتھ شراکت کی ہے اور ہندوستان بھر میں ٹیک اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے اور با اختیار بنانے کے لیے اول الذکر کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔
جدت پسندوں اور کاروباری افراد کی ترقی کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے، یہ شراکت "فلپ کارٹ لیپ اینڈ وینچر“ پہل کے تحت اس کے 100 ملین امریکی ڈالر فنڈ کے ساتھ موجودہ کوششوں کو مزید تقویت دیتی ہے۔ اب تک کمپنی نے 20 کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے اور اعلی ترقی کی صلاحیت کے حامل اسٹارٹ اپ کی شناخت جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ تعاون اسٹارٹ اپ کو انڈسٹری کی رپورٹس، ریسرچ پیپر، ڈیٹا سیٹ اور مارکیٹ ریسرچ کے لیے سرکاری حکام کی طرف سے شائع کردہ دیگر مطالعات اور اسٹارٹ اپ کی جانب سے بر وقت مواقع کے لیے دائر کردہ فاسٹ ٹریک پیٹنٹ ایپلی کیشنوں تک رسائی کے قابل بنائے گا۔
مفاہمت نامے نے ڈی پی آئی آئی ٹی کے اپنے شراکت داروں کو زیادہ سے زیادہ پروگرام اپنانے، رسائی اور شرکت کے لیے اسٹارٹ اپ انڈیا کے پروگرام اور نیٹ ورک تک رسائی اور رابطوں کو فعال کرنے کے لیے بھرپور عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اسٹارٹ اپ انڈیا کے ملک کے عزائم پروگرام کے بارے میں اپنے وژن کا اشتراک کرتے ہوئے، جوائنٹ سکریٹری اسٹارٹ اپ انڈیا جناب سنجیو نے کہا کہ یہ اختراع اور صنعت کاری کے جذبے کی نمائندگی کرتا ہے جو ہمارے ملک کی ترقی کو آگے بڑھاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایم او یو ایک فروغ پزیر ماحول کے لیے ہم آہنگی پیدا کرے گا تاکہ اسٹارٹ اپ کو نئی بلندیوں کو چھونے کے قابل بنایا جا سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ تعاون خیالات کو مؤثر حل میں تبدیل کرنے میں تیزی لائے گا، جس سے ایک عالمی اختراعی رہنما کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔
رجنیش کمار، چیف کارپوریٹ افیئر آفیسر، فلپ کارٹ گروپ نے کہا کہ ایم او یو اسٹریٹجک سپورٹ، وسائل تک رسائی، اور عالمی مارکیٹ کنکشن کے ذریعے اسٹارٹ اپ کو با اختیار بنانے کے کمپنی کے ہدف کی عکاسی کرتا ہے۔ مسلسل ایسوسی ایشن اور مشترکہ ہم آہنگی کے ساتھ فلپ کارٹ کا مقصد 100 ملین امریکی ڈالر وینچر فنڈ کے ساتھ کاروباری افراد کے لیے مواقع کو کھولنا ہے تاکہ ہندوستان اور اس سے باہر ٹیکنالوجی اور کاروبار کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے پیش رفت کی جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ فلپ کارٹ مختلف سنگ میلوں کے لیے وسائل، رہنمائی، اور مدد فراہم کرے گا، جیسے کہ پروٹو ٹائپ کی ترقی اور بین الاقوامی توسیع کے لیے کنکشن اور بصیرت کی پیشکش کرتا ہے۔
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 3701
(Release ID: 2082517)
Visitor Counter : 15