جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا، راجستھان ہندوستان کی قابل تجدید توانائی کے انقلاب میں سب سے آگے ہے


مرکزی وزیر جوشی نے جے پور میں ’رائزنگ راجستھان: پائیدار توانائی کی معیشت کی طرف منتقلی‘ اجلاس سے خطاب کیا

Posted On: 09 DEC 2024 6:57PM by PIB Delhi

ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے اہداف میں راجستھان کی اولین شراکت پر روشنی ڈالتے ہوئے، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ ”راجستھان ہندوستان کی قابل تجدید توانائی کے انقلاب میں سب سے آگے کھڑا ہے“۔ وزیر موصوف جے پور میں ’رائزنگ راجستھان سمٹ‘ میں ’ایک پائیدار توانائی کی معیشت کی طرف منتقلی‘ کے سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ جرات مندانہ اہداف، آگے کی سوچ کی پالیسیوں اور حالیہ سرمایہ کاری کے ساتھ، راجستھان یقینی طور پر قابل تجدید توانائی کا پاور ہاؤس بننے کے راستے پر گامزن ہے“، وزیر موصوف نے کہا۔

 

مرکزی وزیر جوشی نے راجستھان کی انٹیگریٹڈ کلین انرجی پالیسی 2024 کے حالیہ آغاز کی ستائش کی جس کا مقصد 2030 تک 125 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اہم پالیسی 2030 تک قابل تجدید توانائی کے 500 گیگا واٹ کے قومی ہدف میں نمایاں طور پر تعاون کرے گی جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تصور کیا تھا۔ جناب جوشی نے کہا، ”یہ ترغیبات قابل تجدید توانائی کی سرمایہ کاری کے لیے ایک فروغ پزیر ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے راجستھان کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔“

 

 

ریاست کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر موصوف نے ذکر کیا کہ راجستھان میں 30.31 گیگا واٹ کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت ہے، جس میں شمسی توانائی 24.55 گیگاواٹ کا تعاون کرتی ہے، جو اسے اس ڈومین میں قومی لیڈر بناتی ہے۔ انھوں نے راجستھان انویسٹمنٹ پروموشن اسکیم 2024 کی بھی تعریف کی جو قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاروں کو فراخدلی سے مراعات فراہم کرتی ہے۔

 

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے شعبے نے پچھلے 10 سالوں میں بے پناہ ترقی کی ہے۔ مرکزی وزیر نے ریاست پر زور دیا کہ وہ پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا جیسے اہم اقدامات کے نفاذ میں تیزی لائے تاکہ ان کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جا سکیں۔ انھوں نے راجستھان کو ابھرتی ہوئی سبز ٹیکنالوجی کے مرکز کے طور پر پوزیشن دینے کے لیے ریاست کی گرین ہائیڈروجن پالیسی کو تیزی سے فعال کرنے پر بھی زور دیا۔

وزیر موصوف نے قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی جیسے شمسی، ہوا اور ہائیڈروجن میں اختراعی بات چیت اور پیش رفت کے ساتھ ساتھ جدید فنانسنگ میکانزم اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی جو سمٹ میں منعقد ہوئی تھیں۔ جناب جوشی نے کہا، ”راجستھان میں قابل تجدید توانائی کی اختراع کا عالمی مرکز بننے کی صلاحیت موجود ہے۔“

مرکزی وزیر جوشی نے اس تقریب میں راجستھان سولر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے 2000 میگاواٹ سولر پارک پروجیکٹ کی منظوری کا اعلان کیا جس میں 30 فیصد مرکزی مالی امداد بھی دی جائے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت قابل تجدید توانائی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

اس تقریب میں جناب بھجن لال شرما، وزیر اعلیٰ، حکومت راجستھان، جناب ہیرا لال ناگر، وزیر توانائی، حکومت راجستھان، اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

************

ش ح۔ ف ش ع

U: 3694


(Release ID: 2082506) Visitor Counter : 19


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Tamil