سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تری پورہ کے خمیر شدہ بانس کی شوٹ میں موٹاپا مخالف خاصیت  کا انکشاف

Posted On: 09 DEC 2024 5:25PM by PIB Delhi

ایک نئی تحقیق  میں انکشاف ہوا ہے کہ  تری پورہ کی ایک روایتی خمیر شدہ بانس شوٹ کی قسم سے نکالا جاتا ہے، جسے عمومی طور پر 'میلئے -امیلئے' کہا جاتا ہے، کے عرق  میں موٹاپے کے خلاف اثردار  ہوتا  ہے اور وزن کے انتظام اور میٹابولک صحت کا حل پیش کرتا ہے۔ یہ لپڈ کے جمع ہونے کو کم کرتا ہے اور فیٹی ایسڈ β-آکسیڈیشن کو بڑھاتا ہے۔

ابال کی تکنیک انسانی تہذیب کی طرح پرانی ہے جو نسلوں سے گزری ہے، بنیادی طور پر خوراک کو محفوظ رکھنے، غذائیت کے معیار کو بڑھانے اور ذائقہ دار اور ذائقہ کو بڑھانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ ماحولیات، کھانے کے مواد کی دستیابی اور کمیونٹی کے روایتی علم کی بنیاد پر تکنیک اور مصنوعات مختلف ہوتی ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی ان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی اے ایس ایس ٹی) جو سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کا ایک خود مختار ادارہ ہے کے پروفیسر مجیب آر خان کی سربراہی میں ایک  اسٹڈی جو  شمال مشرقی علاقے کی ٹہنیاں روایتی خمیر شدہ بانس کی مختلف اقسام کے موٹاپے کے خلاف اثرات پر ریسرچ و تحقیق  کی گئی۔

وٹرو سیل کلچر اسٹڈیز کی بنیاد پر ٹیم نے مشاہدہ کیا ہے کہ تری پورہ کی ایک روایتی خمیر شدہ بانس شوٹ کی قسم جسے ' میلئے- امیلئے' کہا جاتا ہے، انٹرا سیلولر لپڈ کے جمع ہونے کو کم کر سکتا ہے۔ اس عمل میں لپولیٹک (ایل پی ایل، ایچ ایس ایل، اور اے جی ٹی ایل) اور چربی براؤننگ ریگولیٹر جینز (پی آر ڈی ایم ایم 16،یو پی سی 1پی جی سی آئی -اور الفا) کے اظہار میں اضافہ شامل ہے۔

مزید برآں، مطالعہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ میلئے-امیلئے کے ساتھ علاج اے ایم پی کے سگنلنگ پاتھ وے کے ذریعے تھرموجینک پروٹین کے اظہار کو اپ گریجولیشن کی طرف لے جاتا ہے۔ یہ عمل مائنٹو کونڈریل بایو جینسیز کو متحرک کرتا ہے اور فیٹی ایسڈ آکسیڈیشن β- کو بڑھاتا ہے، جس سے وزن کے انتظام اور میٹابولک صحت کے لیے کثیر جہتی نقطہ نظر پیش کیا جاتا ہے۔ ان نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ خمیر شدہ بانس شوٹ کے عرق میں سفید اڈیپوسائٹس میں توانائی کے اخراجات کو بڑھا کر موٹاپا مخالف اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ تحقیق حال ہی میں معروف جریدے ’فوڈ فرنٹیئرز‘ میں شائع ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015DP1.png

تصویر: موٹاپا مخالف اثر ات میں 'میلئے امیلئے' کے عمل کا مجوزہ طریق کار

*****

ش ح۔ ظ ا

UR No.3684


(Release ID: 2082480) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Tamil