وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

کرشناوینی سنگیتا نیرجنم موسیقی کی سیاحت اور ثقافتی ورثے کی نمائش کرتے ہوئے اختتام پذیر

Posted On: 09 DEC 2024 4:56PM by PIB Delhi

کرشناوینی سنگیتا نیرجنم 2024 وجئے واڑہ میں تین روزہ موسیقی کی عقیدت اور ثقافتی جشن کے بعد کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ حکومتِ ہند کی  وزارت سیاحت اور وزارت ثقافت،ٹیکسٹائل کی وزارت اور حکومت آندھرا پردیش کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں تیلگو ثقافت اور کرناٹک موسیقی کے گراں مایہ ورثے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس میں معروف فنکاروں کی دلکش پرفارمنس پیش کی گئی اور ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کے لیے ایک انمول پلیٹ فارم فراہم کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00164IB.jpg

 

اس فیسٹیول کا آغاز ریاستی وزیر برائے سیاحت جناب سریش گوپی کے ذریعہ شاندار افتتاح کے ساتھ ہوا اور حکومتِ ہند کے سیاحت کے وزیر جناب کنڈلا درگیش بھی افتتاحی دن موجود تھے۔ ان کی شرکت سے بھارت کے ثقافتی ورثے کا تحفظ کرنے اور لوگوں کو ملک کے کلاسیکی فنون اور تاریخی مقامات سے جوڑنے کے ایک منفرد طریقہ کے طور پر موسیقی کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وزارت کے عزم کا اظہار ہوا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JSIU.jpg

 

اس فیسٹیول کے تین اہم مقامات تھے – دریائے کرشنا کے کنارے پر واقع درگا گھاٹ، شری درگا ماللیسوری سوامی وارلا مندر اور تممالاپلیوری شیتریہ کالکشیترم آڈیٹوریم – اس فیسٹیول میں تیاگراج، اناماچاریہ، رامداس اور شیاما شاستری جیسے نامور موسیقاروں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ لوگ روح پرور دیوی کریتی، پنچ رتن کیرتنوں اور معلوماتی لیکچر کے ذریعے تلگو زبان کے خوبصورت گیتوں سے لطف اندوز ہوئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Q86J.jpg

 

کرشناوینی سنگیت نیرجنم کے تیسرے اور آخری دن کرناٹک موسیقی، بھکتی اور ثقافتی ورثے کی بھرپور جھلک دیکھنے کو ملی۔ دن کا آغاز کنک درگا مندر میں مقامی موسیقاروں کے ذریعہ دیوی کریتی کے گروپ گانے سے ہوا۔ اس کے بعد ہمسا ناگراجن، این سی ایچ پارتھا سارتھی اور ڈاکٹر کے۔ شیشولتا وشوناتھ اور طالبات نے گیت پیش کیا جس میں روایتی تانے بانے کی گہرائی کو ظاہر کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CTNE.jpg

 

ڈاکٹر وجاراسو بالاسوبرامنیم کے لیکچر کے  میں ٹچور سنگاراچاریالو کے بارے میں معلومات پیش کی گئی۔ دوپہر میں دیپیکا اور نندیکا اور ونئے شروا کے نے روح پرور پرفارمنس پیش کی ساتھ ہی  ایس ایم سبحانی نے منڈولن پر دلنشین گائیکی پیش کی۔

شام کا اختتام وگنیش ایشور، نینمارا برادرز کی نداشورم پر پرفارمنس اور ملاڈی برادرز کے تیاگراج کیرتن کی بھکتی موسیقی کی پیش کش کے ساتھ ہوا۔  اس فیستیول  کا اختتام رنجنی گائتھری کی مسحور کن گائیکی کے ساتھ ہوا، جس نے سامعین کو کرناٹک موسیقی کی خوبصورتی سے متاثر کیا۔

ساتھیوں سمیت 193 فنکاروں نے تین دنوں کے دوران 35 پرفارمنسز میں حصہ لیا، اس فیسٹیول نے نہ صرف قائم شدہ ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا بلکہ مقامی فنکاروں کو چمکنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔ اس اقدام نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کارناٹک موسیقی کا جوہر شہری مراکز اور چھوٹے شہروں دونوں تک پہنچے، جس سے مقامی برادریوں کو تقویت ملے اور ملک کی ثقافتی جڑوں کے ساتھ گہرا تعلق قائم ہو۔

سیاحت کی وزارت کا مقصد ایسے تہواروں کے ذریعے غیر معروف لیکن ثقافتی طور پر اہم مقامات کو اجاگر کرکے موسیقی کی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ سریکاکولم، اہوبیلم، منگلا گیری، راجمندری اور تروپتی جیسے روحانی اور ورثے سے مالا مال مقامات پر پروگرام منعقد کرکے، وزارت مسافروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے کہ وہ بھارت کی بھرپور فنی روایات میں غرق ہو کر ان مقامات کا بغور جائزہ لیں۔ یہ کوششیں نہ صرف کلاسیکی آرٹ کی شکلوں کو تحفظ فراہم کرتی ہیں بلکہ علاقائی فخر کو بھی بڑھاتی ہیں اور نوجوان نسل کو اپنے ورثے سے جڑنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

یہ فیستیول بھارت کے متحرک میوزیکل ورثے ،عقیدت، ثقافت اور سیاحت کےامتزاج کا ثبوت ہے۔ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے، سیاحت کی وزارت ایسے پائیدار پلیٹ فارم تشکیل دے رہی ہے جو ملک کے متنوع ورثے کا جشن مناتے ہیں اور اس طرح بھارت کو ثقافتی سیاحت کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر مقام عطا کرتی ہے۔

پرفارمنس کی ریکارڈنگ وزارت سیاحت کے آفیشل یوٹیوب چینل: youtube.com/@ministryoftourismgoi پر دستیاب ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ک ح۔ ج  ا

 (U:3680)


(Release ID: 2082410) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Tamil